ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

گیا روڈریج : مقتول آدتیہ کے 12 ویں کا رزلٹ دیکھ کر رو پڑے اہل خانہ

گیا: جے ڈی یو ایم ایل سی کے بیٹے راکی ​​یادو کے ہاتھوں روڈریج میں مارے گئے آدتیہ سچدیوا کا سی بی ایس ای 12 ویں کا رزلٹ آتے ہی ایک بار پھر پورا کنبہ غم میں ڈوب گیا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: May 22, 2016 11:55 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گیا روڈریج : مقتول آدتیہ کے 12 ویں کا رزلٹ دیکھ کر رو پڑے اہل خانہ
گیا: جے ڈی یو ایم ایل سی کے بیٹے راکی ​​یادو کے ہاتھوں روڈریج میں مارے گئے آدتیہ سچدیوا کا سی بی ایس ای 12 ویں کا رزلٹ آتے ہی ایک بار پھر پورا کنبہ غم میں ڈوب گیا ہے۔

گیا: جے ڈی یو ایم ایل سی کے بیٹے راکی ​​یادو کے ہاتھوں روڈریج میں مارے گئے آدتیہ سچدیوا کا سی بی ایس ای 12 ویں کا رزلٹ آتے ہی ایک بار پھر پورا کنبہ غم میں ڈوب گیا ہے۔ آدتیہ سچدیوا کے قتل کے 15 دن بعد رزلٹ اعلان ہوا ہے ، جس میں آدتیہ نے 70 فیصد نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے۔

لیکن افسوسناک یہ ہے کہ جس کا نتیجہ نکلا ہے ، وہ ہی دیکھنے کیلئے آج موجود نہیں ہے۔ اہل خانہ کے مطابق آدتیہ ہوٹل مینجمنٹ کرکے شیف بننا چاہتا تھا۔ گزشتہ 7 مئی کو آدتیہ کو روڈریج میں ایم ایل سی کے بیٹے راکی ​​نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

رزلٹ دیکھ کر مقتول آدتیہ کے بھائی اور ماں باپ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ آدتیہ کے ہر سبجیکٹ میں اچھے نمبرات آئے ہیں۔ رزلٹ آنے سے ٹھیک دو ہفتے قبل کی ہی بات ہے جب 7 مئی کوایم ایل سی منورما دیوی کے بیٹے راکی ​​یادو نے گولی مارکر آدتیہ کی زندگی ختم کر دی تھی۔

First published: May 22, 2016 11:55 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading