ہوم » نیوز » No Category

گری راج کا مضحکہ خیز بیان ، کہا : کیا ملائم کو ریپ کا تجربہ ہے

متنازعہ بیانات کے لئے سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے ایک مرتبہ پھر متنازعہ بیان دیا ہے

  • IBN7
  • Last Updated: Aug 23, 2015 01:11 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گری راج کا مضحکہ خیز بیان ، کہا : کیا ملائم کو ریپ کا تجربہ ہے
متنازعہ بیانات کے لئے سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے ایک مرتبہ پھر متنازعہ بیان دیا ہے

پٹنہ : متنازعہ بیانات کے لئے سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے ایک مرتبہ پھر متنازعہ   بیان دیا ہے  ۔ سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو کے اجتماعی عصمت دری سے متعلق عجیب و غریب بیان پر تنقید کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے خود ہی مضحکہ خیز بیان دیدیا ، جس کو لے کر اب ان کی بھی چوطرفہ تنقید ہورہی ہے ۔


گری راج سنگھ نے کہا کہ ملائم بڑے بزرگ ہیں ، تو ان سے پوچھا نہیں جا سکتا ، لیکن کیا انہیں بھی اس کا تجربہ ہے ۔  غور طلب ہے کہ 18 اگست کو یوپی میں ایک پروگرام کے دوران ملائم سنگھ یادو نے کہا تھا کہ کسی عورت کے ساتھ 4 لوگ ریپ نہیں کر سکتے یہ عملا ممکن نہیں ہے ۔


متنازعہ بیان دینے کی سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ اتر پردیش کے مہوبہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ قیمت گوئل نے ملائم کو 16 ستمبر تک عدالت میں طلب کیا تھا ، مگر کل ذاتی طور پر پیش ہونے سے ان کو راحت مل گئی ۔

First published: Aug 23, 2015 01:11 PM IST