بہار میں معشوقہ کے ذریعے عاشق سے بدلہ لینے کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ واقعہ ریاست کے نالندہ کے بھاگن وگھا تھانہ علاقے کا ہے جہاں عاشق کی شادی سے ناراض اس کی گرل فرینڈ (Girl friend) نے گھر میں گھس کر جو کیا وہ واقعی ہوش اڑا دینے والا ہے۔ دراصل معشوقہ نے گھر میں جاکر نئی نویلی دلہن (Bride) پر حملہ بول دیا۔ اس نے سوتی ہوئی حالت میں نئی دلہن کے پیلے بال کاٹے اور پھر آنکھوں میں فیوی کوئک ڈال دیا۔ واقعے کے بعد دلہن نے شور مچایا جس کے بعد اہل خانہ نے گرل فرینڈ کو پکڑ کر جم کر پٹائی کرکے ہولیس کے حوالے کر دیا۔
دولہے کی دوست تھی معشوقہادھر اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سنجے کمار گاؤں پہنچے اور معاملے کی جانکاری لی۔ احتیاط کے طور پر پولیس ابھی گاآن میں کیمپ کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گوپال رام کی ایک دسمبر کو شیخ پور ضلع میں شادی ہوئی۔ شادی کے بعد جب وہ دلہن کو وداع کرکے اپنے گھر لایا تو اس بات کی بھنک اس کی گرل فرینڈ کو لگ گئی جس کے بعد اس کا غصہ ساتویں آسمان پر جا پہنچا اور بدلے کی آگ میں عاشق دولہے کے گھر جا پہنچی اور پھر اس نے ایسا بھیانک قدم اٹھایا جس سے ہر کوئی حیران رہ گیا۔
سبھی کے سونے تک کر تی رہی انتظارچونکہ دولیے کی بین سے اس کی دوستی تھی اس وجہ سے کسی کو شک نہیں ہوا۔ اس کے بعد جب دلہن کے گھر کے سبھی ممبر بھی تھکی حالت کے سبب گہری نیند یں سو گئے تب گرل فرینڈ نے موقع پاکر دلہن کے کمرے میں داخل ہوئی۔ دلہن جب سوئی ہوئی تھی۔ اسی دوران لڑکی نے بال کاٹنے کے بعد اس کی آنکھ میں فیوی کوئک ڈال دیا۔ اس کے بعد دلہن درد سے کراہنے لگی اسی درمیان شور سن کر گھر والوں کی نیند کھل گئی اور معشوقہ کو پکڑ کر جم کر پٹائی کر دی۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لیااس واقعے کی اطلاع کسی نے پولیس کو دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکی کو حراست میں لیتے ہوئے علاج کیلئے بہار شریف صدر اسپتال میں داخل کرایا۔ وہیں دلہن کو بھی علاج کیلئے اسپتال لایا گیا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے۔شادی کی
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔