گوا کی معیشت سال 24-2023 میں ہوسکتی ہے 10.33 فیصد! اقتصادی سروے میں اور بھی ہیں یہ خاص باتیں
جبکہ 1,480 کروڑ روپے نابارڈ پر واجب الادا ہیں۔
سروے میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 2017 اور 2020 کے درمیان ریاستی جی ڈی پی کے 19 تا 20 فیصد کے قریب منڈلانے کے بعد عوامی قرض کئی گنا بڑھ گیا ہے اور ریاستی جی ایس ڈی پی کے 24 فیصد پر موجود ہے۔
گوا ریاستی اقتصادی سروے کو 28 مارچ 2023 بروز منگل کو ریاستی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ گوا کی معیشت (Goan economy) میں مالی سال 24-2023 کے دوران شمالی گوا کے موپا میں دوسرے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے افتتاح کے ساتھ 10.33 فیصد کی ترقی متوقع ہے۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ گوا کی معیشت 24-2023 کے دوران 10.33 فیصد کی ترقی کا مشاہدہ کرنے کے لیے سازگار پوزیشن میں ہے، جس کی بنیادی وجہ موپا میں نو تعمیر شدہ منوہر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح ہے۔
اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ گوا میں اعلیٰ تعلیم کے لیے مختلف اداروں کا قیام بھی گوا کی معیشت کو مضبوط کرے گا۔ ریاست میں سیاحت کی پالیسی اور کان کنی کی سرگرمیوں کی متوقع بحالی سے بھی معیشت نئی بلندیوں پر پہنچے گیی۔ اقتصادی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ گوا میں پچھلے مالی سال (21-2020) کے 0.90 فیصد اور 20-2021 میں 4.42 فیصد اور 19-2018 میں 3.61 فیصد کے مقابلے میں 9.11 فیصد کی ترقی ہوسکتی ہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق سال 22-2021 کے لیے موجودہ قیمتوں پر مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار (جی ایس ڈی پی) 82,603.7 کروڑ ہے جب کہ سال 21-2020 کے لیے 75,705.4 کروڑ روپے ہیں۔ اس طرح سال 22-2021 میں 9.11 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گوا میں ملک کی متعدد ریاستوں کے سے بڑھ کر فی کس آمدنی ہوتی ہے۔ اس کی فی کس آمدنی 18-2017 میں 4,54,172 کروڑ روپے سے بڑھ کر 22-2021 میں 5,27,146 کروڑ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
فی کس آمدنی کا تخمینہ جی ایس ڈی پی کو موجودہ قیمتوں پر وسط مالی سال کے منصوبے کی آبادی کے ساتھ تقسیم کر کے لگایا جاتا ہے۔
سروے میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 2017 اور 2020 کے درمیان ریاستی جی ڈی پی کے 19 تا 20 فیصد کے قریب منڈلانے کے بعد عوامی قرض کئی گنا بڑھ گیا ہے اور ریاستی جی ایس ڈی پی کے 24 فیصد پر موجود ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔