ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال تشدد پر گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا : یہ جمہوریت ختم ہونے کی علامت ہے

مغربی بنگال میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کے کابینہ کے وزرا کو حلف دلانے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی قیمت جان و مال کو گنوانا ہوگا تو یہ جمہوریت کے خاتمہ کی علامت ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 10, 2021 05:14 PM IST
  • Share this:
مغربی بنگال تشدد پر گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا : یہ جمہوریت ختم ہونے کی علامت ہے
مغربی بنگال تشدد پر گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا : یہ جمہوریت ختم ہونے کی علامت ہے ۔ (File pic)

کولکاتہ : مغربی بنگال میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کے کابینہ کے وزرا کو حلف دلانے کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی قیمت جان و مال کو گنوانا ہوگا تو یہ جمہوریت کے خاتمہ کی علامت ہے۔ گورنر نے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے ۔ دھنکر نے کہا کہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے وجہ سے لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے ۔ اس لئے میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا ۔ گورنر نے مزید کہا کہ ریاستی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کے دورے سے قبل ضروری انتظامات کے لئے ان کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے ۔


ممتابنرجی کے 43وزرا نے حلف لیا


زیرا علیٰ ممتا بنرجی کے تیسری مرتبہ کےلئے حلف لینےکے پانچ دن بعد آج راج بھون میں ان کے کابینہ اور وزارت کے 43رکنی ٹیم کو گورنر جگدیپ دھنکر نے حلف لیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے یہ تقریب بہت ہی مختصررکھی گئی تھی۔ جن لیڈروں نے حلف لیا ہے میں ان میں پارتھو چٹرجی ، سبرتو مکھرجی ، فرہاد حکیم، سادھن پانڈے ،مولانا صدیق اللہ چودھری، غلام ربانی شامل ہیں ۔ جب کہ امیت مترا، برتیہ باسو اور اتین گھوش نے ورچوئیل حل لیا ۔یہ تینوں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہورہے ہیں ۔


24کابینہ کے رکن ہیں ،10وزیر مملکت اور 10وزرائ کو آزادانہ چارج دیا گیا ہے۔ ممتا بنرجی کے گزشتہ وزارت کے 17وزرا جس میں گوتم دیب، رابندرناتھ گھوش، عیاث الدین ملا، برندو باسو، ایشیش بنرجی اور تپن داس شامل ہیں ۔ان میں کچھ وزرا نے انتخاب میں حصہ نہیں لیا تھا، کچھ کی شکست ہوئی ہے اورکچھ جیت گئے ہیں مگراس کے باوجود انہیں وزارت میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ہم ریاست کے تمام طبقات کیلئے یکساں کام کریں گے : ممتا بنرجی

دریں اثنا کابینہ کے وزرا کی حلف برداری کے بعد ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ عوام نے جو ذمہ داریاں دی ہیں ہم اس کو پورا کریں گے ۰ریاست کے عوام کے ہم شکرگزار ہیں کہ انہوں نے تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ْخارج کرتے ہوئے ترقی کی سیاست کو ترجیح دی ہے اس لئے ہم دل و جان سے عوام کےلئے کام کریں گے ۔یہ فیصلہ ریاست کی ترقی اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔ ممتابنرجی نے کہاکہ ریاست کے تمام طبقات نے ہمیں ووٹ دیا ہے اس لئے مذہب ، ذات پات اور نسل سے اوپر اٹھ کر ریاست کے ہر ایک شہری کی ترقی کیلئے کام کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک ریاست کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس کو 95 فیصد پورا ہے ۔ اس مرتبہ چیف سکریٹری ، ہوم سکریٹری ، فائننس سیکرٹری ، انڈسٹری سکریٹری اور دیگر سکریٹریوں کے ساتھ مل کر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ تاکہ ترقیاتی کاموں کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس وقت کورونا سے نمٹنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔ اس کے بعد ہم اپنے وعدوں کی تکمیل کریں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 10, 2021 05:14 PM IST