ہوم » نیوز » No Category

بہار اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے گورنر کا خطاب ، ریاست میں ہوگی قانون کی بالادستی

پٹنہ : بہار کے گورنر رام ناتھ كووند نے جمعہ کو بہار اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ تقریبا پچیس منٹ کے اپنےخطاب میں گورنر نے حکومت کو واضح اور بڑی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں بہار ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئےگا۔

  • News18
  • Last Updated: Dec 04, 2015 03:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے گورنر کا خطاب ، ریاست میں ہوگی قانون کی بالادستی
پٹنہ : بہار کے گورنر رام ناتھ كووند نے جمعہ کو بہار اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ تقریبا پچیس منٹ کے اپنےخطاب میں گورنر نے حکومت کو واضح اور بڑی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں بہار ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئےگا۔

پٹنہ : بہار کے گورنر رام ناتھ كووند نے جمعہ کو بہار اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ تقریبا پچیس منٹ کے اپنےخطاب میں گورنر نے حکومت کو واضح اور بڑی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں بہار ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوئےگا۔


حکومت کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ بہار میں قانون کی بالادستی اور نظم و نسق کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کو لے کر ریاست میں ایسا ماحول بنے ، جس سے کسی کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


خصوصی ریاست کے درجہ کا تذکرہ کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ یہ بہار کا حق ہے اور اس کو یہ حق دیا جانا ضروری ہے۔ رام ناتھ كووند نے کہا کہ ریاست کی غربت میں 20 فیصد کی کمی آئی ہے، جو ترقی کی عکاس ہے ۔ ترقی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔


مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے مزید کہا کہ بہار کے کسی بھی حصے سے دارالحکومت پٹنہ کا سفر صرف پانچ گھنٹوں میں طے کیا جا سکے گا ، اس کے لئے ریاست میں سڑکوں کا جال بچھایا جانا چاہئے۔

First published: Dec 04, 2015 03:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading