ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار اسمبلی میں جی ایس ٹی بل منظور ، نتیش کمار نے کہا : کالا بازاری پر لگے گی روک

بہار اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں آج گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) بل پر منظور کردیا گیا۔ اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے کے بعد اسپیکر وجے کمار چودھری نے پارلیمنٹ میں منظور 122 ویں آئینی ترمیم کی اطلاع دی

  • UNI
  • Last Updated: Aug 16, 2016 02:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار اسمبلی میں جی ایس ٹی بل منظور ، نتیش کمار نے کہا : کالا بازاری پر لگے گی روک
بہار اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں آج گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) بل پر منظور کردیا گیا۔ اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے کے بعد اسپیکر وجے کمار چودھری نے پارلیمنٹ میں منظور 122 ویں آئینی ترمیم کی اطلاع دی

پٹنہ : بہار اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں آج گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) بل پر منظور کردیا گیا۔ اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے کے بعد اسپیکر وجے کمار چودھری نے پارلیمنٹ میں منظور 122 ویں آئینی ترمیم کی اطلاع دی۔ اس موقع پر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ اس بل کے ذریعہ کالا بازاری پر روک لگے گی۔

توانائی اور کامرس کر وزیر وجیندر یادو نے ایوان میں جی ایس ٹی بل کی تجویز رکھتے ہوئے کہا کہ قوم کے مفاد میں پہلی بار ریاستی اور مرکز ی حکومت دونوں ساتھ مل کر کسی تجویز پر رضامندی دینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی قدم ہے۔

مسٹر یادو نے اس بل پر اتفاق رائے سے منظوری کی درخواست کی۔ساتھ ہی انہوں نے مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی اپنے اور ریاستی مفاد کے بارے میں سوچ کا الگ الگ معیار ہے اور اسی وجہ سے طویل عرصے سے یہ بل زیرالتوا رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل سب کے مفاد میں ہے۔ ایک دو برس تک اس سے ریاستوں کو جزوی نقصان ہوگا لیکن مستقبل میں اس کے کئی فوائد ہیں۔

وزیر نے کہا کہ جی ایس ٹی کی موجودہ شکل و صورت نئے ٹیکس نظام کا ڈھانچہ ہے اور ہر مخالفت کے باوجود ہم متفقہ طور پر جی ایس ٹی کے ساتھ ہیں۔ کانگریس کے سدانند سنگھ نے جی ایس ٹی بل کی ترمیم کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجویز متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کے دور اقتدار میں ہی لائی گئی تھی، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہی اس وقت پیچھے ہٹ گئی تھی۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ غیرقومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے زیر انتظام ریاستوں میں بہار پہلی ریاست ہے جو اس بل کے ساتھ ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے رکن اسمبلی للت یادو نے کہا کہ جی ایس ٹی پر اتفاق رائے قابل استقبال قدم ہے اور ملک کے مفاد والے امور پر ایسے ہی سب کو متحد رہنا چاہئے۔

First published: Aug 16, 2016 02:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading