ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں دو 2213 سب انسپکٹر کے عہدہ پر ہوگی بحالی، حج بھون نے اقلیتی نوجوانوں کے لئے مفت کوچنگ کرانے کا کیا اعلان

بہار پولیس میں پولیس سب انسپکٹر کے لئے2213 عہدوں پر بحالی ہوگی۔ پولیس سب انسپکٹر یعنی داروغہ کے 1998 اور سرجنٹ کے 215 عہدوں پر تقرری کے لئے بہار پولس سبوڈینیٹ سروسیز کمیشن کی جانب سے اعلان جاری کردیا گیا ہے اور آن لائن فارم بھرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 24 ستمبر 2020 ہے۔

  • Share this:
بہار میں دو 2213 سب انسپکٹر کے عہدہ پر ہوگی بحالی، حج بھون نے اقلیتی نوجوانوں کے لئے مفت کوچنگ کرانے کا کیا اعلان
بہار میں دو 2213 سب انسپکٹر کے عہدہ پر ہوگی بحالی، حج بھون نے اقلیتی نوجوانوں کے لئے مفت کوچنگ کرانے کا کیا اعلان

پٹنہ: بہار پولیس میں پولیس سب انسپکٹر کے لئے دو ہزار دوسو تیرہ (2213) عہدوں پر بحالی ہوگی۔ پولیس سب انسپکٹر یعنی داروغہ کے  1998 اور سرجنٹ کے 215 عہدوں پر تقرری کے لئے بہار پولس سبوڈینیٹ سروسیز کمیشن کی جانب سے اعلان جاری کردیا گیا ہے اور آن لائن فارم بھرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 24 ستمبر 2020 ہے۔


محکمہ اقلیتی فلاح حکومت بہار کی سرپرستی میں پٹنہ کے حج بھون میں مفت کوچنگ کا نظم کیا گیا ہے۔ حج کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مفت آن لائن فارم بھرنے سمیت اقلیتی نوجوانوں کے لئے مفت کوچنگ کی سہولت فراہم کرائی گئی ہے۔ حج کمیٹی نے اقلیتی نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع کا پورا فائدہ اٹھائیں۔ مذکورہ تقرریوں کے لئے دو مرحلوں پر مشتمل مقابلہ جاتی امتحان منعقد کیا جائےگا۔


واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تمام تقرریوں میں خواتین کے لئے 35 فیصد ریزرویشن کی پالسی نافذ ہے۔ بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین الیاس حسین عرف سونو بابو نے مساجد کے ائمہ، مدارس کے اساتذہ، دینی وملی تنظیموں کے ذمہ داران اور علمائےکرام سے اپیل کی ہے کہ اہلیتی شرائط پورا کرنے والے اقلیتی نوجوانوں کو فارم بھرنے کی رغبت دلائیں اور اپنے اپنے علاقے میں اس بحالی کے تعلق سے بیداری مہم شروع کریں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ اقلیتی نوجوانوں کو اس تقرری کا فائدہ حاصل ہوسکے۔ حج کمیٹی کے مطابق مزید معلومات کے لئے پٹنہ کے حج بھون سے امیدوار رابطہ کر سکتے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 22, 2020 11:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading