ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال : کولکاتہ سے حج 2018 کیلئے پہلی پرواز 17 جولائی کو ہوگی روانہ

مغربی بنگال کے شہر کولکاتہ سے حج 2018 کیلئے پہلی پرواز 17 جولائی کو روانہ ہوگی ۔

  • Share this:
مغربی بنگال : کولکاتہ سے حج 2018 کیلئے پہلی پرواز 17 جولائی کو ہوگی روانہ
خانہ کعبہ ۔ فائل فوٹو

کولکاتہ : مغربی بنگال کے شہر کولکاتہ سے حج 2018 کیلئے پہلی پرواز 17 جولائی کو روانہ ہوگی ۔ عازمین کی سہولت کے لئے امسال حج کمیٹی کے ذریعہ ہر ضلع میں تربیتی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ علاوہ ازیں مغربی بنگال سے سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین کو اب حج کی ٹریننگ کے لئے کولکاتہ کا رخ کرنے بجائے ان کے علاقہ میں ہی ٹریننگ دی جائے گی۔

ریاستی وزیر غیاث الدین ملا کے مطابق بنگال کے عازمین غیر تعلیم یافتہ ہوتے ہیں ، جس کی وجہ سے حج کی ٹریننگ کے دوران عازمین کیلئے سب سے بڑا مسئلہ زبان کا پیش آتا ہے ۔ انہوں نے عازمین کے لئے بنگلہ و اردو میں حج تربیت کو ضروری بتاتے ہوئے ہر عازمین کو ان کے علاقہ میں حج تربیت کی سہولت فراہم کرنے کے ارادہ کا بھی اظہار کیا ۔

First published: May 28, 2018 11:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading