உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hajj 2022 : بہار سے اس سال 2210 عازمین حج ہوں گے بیت اللہ کے لئے روانہ

    Hajj 2022 : بہار سے اس سال 2210 عازمین حج ہوں گے بیت اللہ کے لئے روانہ

    Hajj 2022 : بہار سے اس سال 2210 عازمین حج ہوں گے بیت اللہ کے لئے روانہ

    Bihar News: اب تک بہار کے عازمین حج کی پرواز گیا امبارکیشن پوائنٹ سے ہوتی تھی، لیکن اس سال گیا امبارکیشن پوائنٹ کو ہٹا دیا گیا ہے۔ بہار کے تمام عازمین حج کولکاتہ سے جا رہے ہیں۔ ایسے میں بہار حج کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ حج کمیٹی کی ٹیم کولکاتہ میں کیمپ کرے گی۔

    • Share this:
    پٹنہ : حج کا سفر دو سال کے بعد شروع ہو رہا ہے۔ بہار میں اس سال عازمین حج کا کوٹا 2367 تھا، جس میں 2210 عازمین حج بیت اللہ کے لئے روانہ ہونے والے ہیں۔ اب تک بہار کے عازمین حج کی پرواز گیا امبارکیشن پوائنٹ سے ہوتی تھی، لیکن اس سال گیا امبارکیشن پوائنٹ کو ہٹا دیا گیا ہے۔ بہار کے تمام عازمین حج کولکاتہ سے جا رہے ہیں۔ ایسے میں بہار حج کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ حج کمیٹی کی ٹیم کولکاتہ میں کیمپ کرے گی۔ حج کمیٹی کے چیئرمین عبدالحق کے مطابق عازمین حج کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی، بلکہ بہار کی طرح ہی انہیں کولکاتہ میں سہولت مہیا کرائی جائے گی۔

    کولکتہ سے جانے کے سبب عازمین حج کو تربیت کرنے کا بہت زیادہ موقع نہیں ملےگا۔ حج کمیٹی کے سی ای او محمد راشد حسین کا کہنا ہے کہ پورے بہار میں عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پٹنہ کے عازمین حج کے لئے پٹنہ حج بھون میں 29 مئی کو تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سی ای او راشد حسین نے پٹنہ ضلع کے عازمین حج کو تربیتی پروگرام میں ضرور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

    راشد حسین کا کہنا ہے کہ تربیتی پروگرام میں حج کے متعلق تمام ضروری باتوں کی جانکاری مہیا کرائی جائے گی۔ تاکہ عازمین حج کو کوئی دشواری پیش نہیں آئے۔ واضح رہے کہ اس سال بہار سے 2210 عازمین حج بیت اللہ کے لئے روانہ ہو رہے ہیں جس میں پٹنہ ضلع کے عازمین حج کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

    راشد حسین کے مطابق تربیتی پروگرام کی مکمل تیاری کی جارہی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: