உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جمہوریت کو مضبوط بنانے اور ہرایک کو مساوی حقوق دیئے جانے پر توجہ دی جائے: حامد انصاری

    نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے کولکاتہ میں ایک پروگرام میں ملک کی آزادی کے ساتھ  سماج کے ہر طبقے کو برابری کے حقوق دیئے جانے پر بھی زور دیا ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      کولکاتہ ۔ ’’ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے۔ جمہوریت کو مضبوط بنانے اور ہر ایک کو ان کے حقوق دیئے جانے کی کوشش کی جائے۔ آج ہم سب کا پھر سے یہی عہد کرنا  جمہوریت کومضبوط سے مضبوط  ترکرنا ہے تاکہ اس جمہوریت سے عوام کو فائدہ پہنچا یا جا سکے‘‘ ۔ کولکاتا میں ایشیا ٹک سوسائٹی میں اندرا گاندھی میموریل لکچرسے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری نے یہ باتیں کہیں۔

      حامد انصاری نے ملک کی آزادی کے ساتھ  سماج کے ہر طبقے کو برابری کے حقوق دیئے جانے پر بھی زور دیا ۔شہر کے ایشیاٹک سوسائٹی میں منعقد لیکچر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ملک کے کمزور طبقات کو آگے لانے اور انہیں ان کے حقوق دیئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے جمہوریت کو ہندوستان کی طاقت بتایا۔ نائب صدر جمہوریہ  گزشتہ روز کولکاتا  میں ہی مدر ٹریسا کو سینٹ کا درجہ دیئے جانے کے پروگرام میں بھی شامل ہوئے تھے۔  وہاں انہوں نے مدر ٹریسا کی سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

      First published: