ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

شتروگھن سنہا نے اپنی کتاب خاموش میں کئے کئی انکشافات ، اجرا کے موقع پر سینئرلیڈروں کاچھلکا درد

پٹنہ : بی جے پی کے سینئر لیڈر شتروگھن سنہا کی کتاب 'خاموش میں کئی سنسنی خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔ رسم اجرا کے ہائی پروفائل پروگرام میں تمام کی نظریں پارٹی میں حاشیہ پر ڈال دئے گئے لیڈر لال کرشن اڈوانی اور یشونت سنہا پر مرکوز تھیں۔ اس میں صحافیوں کے سوال پر ان لیڈروں کا درد چھلک ہی آیا۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 06, 2016 11:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شتروگھن سنہا نے اپنی کتاب خاموش میں کئے کئی انکشافات ، اجرا کے موقع پر سینئرلیڈروں کاچھلکا درد
پٹنہ : بی جے پی کے سینئر لیڈر شتروگھن سنہا کی کتاب 'خاموش میں کئی سنسنی خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔ رسم اجرا کے ہائی پروفائل پروگرام میں تمام کی نظریں پارٹی میں حاشیہ پر ڈال دئے گئے لیڈر لال کرشن اڈوانی اور یشونت سنہا پر مرکوز تھیں۔ اس میں صحافیوں کے سوال پر ان لیڈروں کا درد چھلک ہی آیا۔

پٹنہ : بی جے پی کے سینئر لیڈر شتروگھن سنہا کی کتاب 'خاموش میں کئی سنسنی خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔ رسم اجرا کے ہائی پروفائل پروگرام میں تمام کی نظریں پارٹی میں حاشیہ پر ڈال دئے گئے لیڈر لال کرشن اڈوانی اور یشونت سنہا پر مرکوز تھیں۔ اس میں صحافیوں کے سوال پر ان لیڈروں کا درد چھلک ہی آیا۔


شتروگھن سنہا پر اڈوانی سے سوال کیا گیا کہ کیوں ان کو تیسری مرتبہ راجیہ سبھا کی سیٹ نہیں ملی؟ اس پر اڈوانی نے کہا کہ یہ پارٹی کا فیصلہ تھا۔ جہاں تک لوک سبھا کی بات ہے ، تو کوئی بھی لوک سبھا میں خوہ جتنی بار رکن بن سکتا ہے، لیکن راجیہ سبھا کے لئے دو بار کا ضابطہ تھا۔


شاٹ گن شتروگھن سنہا نے اس موقع پر کہا کہ میری زندگی کے سفر کا پہلی مرتبہ اس کتاب میں تجزیہ کیا گیا ہے۔ فلم سے لے کر سیاست تک ، میں نے جو بھی بلندی حاصل کی ہے، وہ ساری چیزیں اس کتاب میں موجود ہیں۔ بھارتی پردھان جی نے اسے بہت اچھے انداز میں پیش کیا ہے۔ بہار انتخابات پر انہوں نے کہا کہ مجھے تشہیری مہم میں شامل نہیں کیا گیا۔ لوگوں نے کہا تھا کہ اس کا اثر پڑے گا اور یہی ہوا۔


وہیں یشونت سنہا نے کہا کہ شتروگھن سنہا اتنے پاپولر تھے کہ ہر بڑے سے بڑا لیڈر انہیں اپنے لئے تشہیرکے لئے چاہتا تھا۔ اس میں سے تو کئی بعد میں وزیر اعظم بھی بنے۔ چھوٹا بھائی اور بڑے بھائی ہونے کے بعد بھی میری اور شتروگھن کی ملاقات بہت مشکل گھڑیوں میں ہوئی تھی۔ اس مرتبہ اسٹار کمپینر نہ بنانے کے سوال پر یشونت سنہا نے کہا کہ ان کو جب پرچارک ہی نہیں بنایا گیا ، تو اسٹار کیا بنائیں گے۔


راجیہ سبھا میں دوسری مرتبہ بھیجے جانے پر یشونت سنہا نے کہا کہ یہ قانون صرف ان کے لئے ہی تھا۔ باقی لوگوں کے لئے یہ اصول نافذ نہیں ہوا۔ یشونت نے بہار انتخابات کے دوران شتروگھن سنہا کو نظر انداز کئے جانے پر کہا کہ بہار میں انہیں تشہیر کے لئے دعوت دی جانی چاہئے تھی۔ کم از کم کچھ سیٹ تو آتی۔


ایک سوال کے جواب میں یشونت نے کہا کہ میں لیڈر ہوں، لیکن پارٹی کے مارگ درشک منڈل میں نہیں۔ چٹکی لینے کے انداز میں انہوں نے کہا کہ یہ وہ مارگ درشک منڈل ہے، جو کبھی ملتا ہی نہیں۔ 75 کے بعد مارگ درشک میں شامل ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ 75 کے بعد تو برین ڈیڈ ہو جاتے ہیں۔ میں نہیں ہوں۔


پروگرام میں ڈاکٹر ہرش وردھن، وی کے سنگھ اور کیرتی آزاد بھی پہنچے تھے۔ اس سے پہلے شتروگھن سنہا نے اپنی فیملی اور دیگر لیڈروں کے ساتھ کتاب لانچ لی ۔ اس دوران سنہا کی بیٹی اور فلم اداکارہ سوناکشی سنہا، بیوی پونم سنہا اور بیٹے لو اور کش بھی موجود تھے۔

First published: Jan 06, 2016 11:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading