ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

یہاں ہندو طبقے کے لوگ تعزیہ بناتے ہیں اورمسلمانوں کے ساتھ "تعزیہ ملان" میں ہوتے ہیں شریک

گنگا جمنی تہذیب کی مثال قائم کرتے ہوئے بہارمیں دربھنگہ ضلع کا ایک ہندو طبقہ 60 برسوں سے مسلمانوں کے محرم مناتا ہے۔

  • Share this:
یہاں ہندو طبقے کے لوگ تعزیہ بناتے ہیں اورمسلمانوں کے ساتھ
دربھنگہ میں ہندو مسلم ایک ساتھ مناتے ہیں محرم۔

گنگا - جمنی تہذیب کی مثال قائم رکھتے ہوئے بہارکے دربھنگہ ضلع کا ایک ہندوطبقہ گزشتہ 60 سالوں سے تعزیہ بنانے کا کام کرتا آرہا ہے۔ یہ لوگ صرف تعزیہ ہی نہیں بناتے ہیں، بلکہ محرم کے موقع پرتعزیہ ملان میں بھی مسلمان بھائیوں کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔


یہ عالم علی نگرکے تھانہ انچارج رام نارائن پرساد کے لئے کسی حیرانی سے کم نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ آج تک کی اپنی کسی بھی جگہ کی پوسٹنگ کے دوران انہوں نے ایسا نہیں دیکھا۔ دونوں مذہب کے لوگ محرم مناتے ہیں، اس کی جتنی تعریف کی جائے، کم ہے۔


دربھنگہ کے علی نگرگاوں میں یہ نظارہ ہرسال دکھائی دیتا ہے۔ یہاں ہندومذہب کے مہتو طبقے کے لوگ محرم آتے ہی متحرک ہوجاتے ہیں۔ وہ بھی مسلم بستی میں نہیں بلکہ ہندو ٹولے کا مہتو طبقہ پوری عقیدت کے ساتھ تعزیہ خود بناتا ہے۔


علی نگرکے میرصاحب کے سامنے تعزیہ رکھتے ہیں۔ پھرعلی نگرکی 21 محرم کمیٹیاں جو ملان کے لئے علی نگر ہاٹ میدان میں جمع ہوتی ہیں، ان میں یہ مہتو طبقے کے لوگ اپنا تعزیہ کو لے کرپہنچتے ہیں اورملان کرتے ہیں۔

اس مہتو طبقے کے لوگوں کے تعزیہ کے تئیں عقیدت کے پیچھے بھی کچھ کہا نی ہے۔ مہتوفیملی کے رام بہادرمہتو نے بتایا "میرا بیٹا بریندر اکثر بیمار رہتا تھا۔ محرم کے دن میری ماں نے امام باڑہ میں جاکر منت مانگی تھی، جو پوراہوا۔ اس کے بعد ماں تعزیہ بناتی آرہی تھی۔ اب اس کے مرنے کے بعد ہم بناتے آرہے ہیں۔ اب میرا بیٹا بھی صحتمند ہے، وہ بھی تعزیہ بنانے میں تعاون کرتا ہے"۔

وہیں مقامی مسلم طبقہ کے وسیم اکرم نے کہا کہ ہم ہندو بھائیوں کے ساتھ صدیوں سے مل جل کررہنے کی روایت ہی نبھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دہلی اور لکھنو سمیت ملک بھر میں آج یوم عاشورہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں: ملک میں لاکھوں عزاداروں کی موجودگی میں امن وامان کے ساتھ ساتویں محرم کا جلوس برآمد
First published: Sep 21, 2018 04:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading