உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صحافی کے قتل کے خلاف اخبار نے منایا یوم سیاہ ، بلیک اینڈ وہائٹ کیا پیج

    پٹنہ :  بہار کے سیوان میں جمعہ کی ہندوستان اخبار کے صحافی راجدیو رنجن کا سر عام گولی مار کر قتل کردیا ۔ صحافی رنجن کو 5 گولی ماری گئی ۔

    پٹنہ : بہار کے سیوان میں جمعہ کی ہندوستان اخبار کے صحافی راجدیو رنجن کا سر عام گولی مار کر قتل کردیا ۔ صحافی رنجن کو 5 گولی ماری گئی ۔

    پٹنہ : بہار کے سیوان میں جمعہ کی ہندوستان اخبار کے صحافی راجدیو رنجن کا سر عام گولی مار کر قتل کردیا ۔ صحافی رنجن کو 5 گولی ماری گئی ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      پٹنہ :  بہار کے سیوان میں جمعہ کی ہندوستان اخبار کے صحافی راجدیو رنجن کا سر عام گولی مار کر قتل کردیا ۔ صحافی رنجن کو 5 گولی ماری گئی ۔ صحافی کے قتل کے خلاف احتجاج میں اگلے دن اخبار نے اپنا اخبار بلیک اینڈ وائٹ شائع کیا ہے ۔ اخبار بہار میں اسے سیاہ دن کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
      صحافی راجدیو رنجن کا قتل شادی کی سالگرہ سے صرف ایک دن پہلے کیا گیا ۔ رنجن پر حملہ کرنے والوں کی تعداد  4 تھی ۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ان 4 میں سے 2 کی شناخت کر لی گئی ہے ۔ سیوان کے ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔  راجدیو رنجن کو 5 گولیاں لگی جس میں ایک 1 سر میں اور دوسری گردن اور 3 پیٹ میں لگی ہے۔
      قتل کی اس واردات کے بعد جے ڈی یو ترجمان اجے آلوک نے کہا کہ آپ جو چاہتے ہیں کہیے ... مجرموں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے اور وہ جلد ہی پکڑے جائیں گے ۔ ریاستی حکومت انتہاسنجیدہ ہے ۔ 48 گھنٹے میں مجرم پکڑے جائیں گے ۔

      front-page

      وہیں بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی نے نتیش حکومت پر حملہ بولا ۔ انہوں نے کہا کہ سیوان شہاب الدین کا علاقہ ہے ۔ اب تک کبھی صحافیوں پر حملہ نہیں ہوا ، لیکن اب ان کا بھی قتل ہو رہا ہے ۔ منورما دیوی کی گرفتاری ہو نہیں رہی ہے اور اس کے بعد یہ واقعہ ہوا ہے ۔ ہم لوگ بڑی محنت سے لالو جی کے 15 سال کے جنگل راج سے بہار کو واپس لائے تھے ، لیکن اب لوگوں میں خوف بیٹھا ہوا ہے کہ کہیں پھر سےتو جنگل راج واپس نہیں آ رہا ہے۔
      First published: