امت شاہ کا ممتا بنرجی پر وار ، آپ کے پاوں کے درد کو لے کر فکرمند ، کیا آپ کو بی جے پی کارکنان کے قتل کا درد ہے ؟
West Bengal Assembly Elections: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ لوگوں نے ٹی ایم سی کو ماں ، ماٹی ، مانش کی سرکار بنانے کیلئے منتخب کیا ، انہیں امید تھی کہ سیاسی تشدد ختم ہوگا ، لیکن اس کے برعکس ہوا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 15, 2021 04:08 PM IST

امت شاہ کا ممتا بنرجی پر وار ، آپ کے پاوں کے درد کو لے کر فکرمند ، کیا آپ کو بی جے پی کارکنان کے قتل کا درد ہے ؟
مرکزی داخلہ امت شاہ پیر کو مغربی بنگال کے بانکوڑا ضلع کے رانی باندھ پہنچے ۔ رانی باندھ میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کارکنان کے قتل کا معاملہ اٹھایا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ترنمول کانگریس وزیر اعلی ممتا بنرجی کے پاوں میں لگی چوٹ کو سازش بتا رہی ہے ۔ الیکشن کمیشن کا تو کہنا ہے کہ یہ صرف حادثہ تھا ۔ شاہ نے کہا کہ دیدی آپ وہیل چیئر سے ادھر ادھر گھوم رہی ہیں ، میں آپ کے پاوں کے درد کو لے کر فکرمند ہوں ، مگر کیا آپ کو بی جے پی کے 130 کارکنان کے قتل کا درد بھی ہے ؟۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ بنگال میں ہم امید کرتے تھے کہ یہاں سے کمیونسٹ اقتدار کے ختم ہونے کے ساتھ ہی سیاسی تشدد کا خاتمہ ہوجائے گا ، مگر ٹی ایم سی کی حکومت نے تو کمیونسٹ کو بھی اچھا کہلوا دیا ۔ سیاسی تشدد مزید بڑھ گیا ۔ 130 سے زیادہ بی جے پی کارکنان مار دئے گئے ۔ شاہ نے کہا کہ لوگوں نے ٹی ایم سی کو ماں ، ماٹی ، مانش کی سرکار بنانے کیلئے منتخب کیا تھا ، انہیں امید تھی کہ سیاسی تشدد ختم ہوگا ، لیکن اس کے برعکس ہوا ۔ تشدد اور بدعنوانی مزید بڑھ گئی ۔
People voted TMC for 'Ma Mati Manush' sarkar, expected political violence to end, but opposite happened. Violence & corruption increased,tribals had to pay Rs 100 for a certificate. Bring BJP govt,no tribal will have to pay for certificate: HM & BJP leader Amit Shah in Ranibandh pic.twitter.com/VH9nABU4uo
— ANI (@ANI) March 15, 2021
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد 49 جنگلاتی پیداوار خریدے گی ، جن سے انہیں مالی مدد ملے گی ۔ ہم نے طے کیا ہے کہ ہم 39000 ہیکٹیئر اراضی کو پانی کی سپلائی کریں گے ۔