ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بی جے پی کا مشن بنگال : امت شاہ نے کہا : پانچ سال ہمیں موقع دیجئے بنائیں گے سونار بنگلہ

Amit shah west bengal visit : بنگال دورہ کے دوسرے دن امت شاہ نے کہا کہ میں کئی مرتبہ دکھنیشور آیا ہوں اور یہاں سے توانائی حاصل کرکے واپس گیا ہوں ۔ آج اس سرزمین پر پولرائزیشن کی سیاست چل رہی ہے اور اس سے بنگال کی عظیم روایات مجروح ہوئی ہے ۔

  • Share this:
بی جے پی کا مشن بنگال : امت شاہ نے کہا : پانچ سال ہمیں موقع دیجئے بنائیں گے سونار بنگلہ
بی جے پی کا مشن بنگال : امت شاہ نے کہا : پانچ سال ہمیں موقع دیجئے بنائیں گے سونار بنگلہ

مغربی بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں ۔ ریاست میں بی جے پی کو مضبوط بنانے کیلئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ دو دن کے دورے پر ہیں ۔ مغربی بنگال دورے کے دوسرے دن سب سے پہلے امت شاہ نے جمعہ کی صبح دکھنیشور مندر میں پوجا کی ۔ مندر میں پوجا کرنے کے بعد امت شاہ نے مٹوا کمیونٹی کے گھر پر کھانا کھایا ۔ الگ الگ کمیونیٹیز سے ملنے کے بعد امت شاہ نے پریس کانفرنس کو خطاب کیا ۔


پریس کانفرنس کے دوران امت شاہ نے کہا کہ ٹی ایم سی حکومت اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی گزشتہ 10 سالوں میں امیدوں پر کھڑی نہیں اتری ہیں ۔ وعدے پورے نہیں ہوئے ہیں اور امید حکمراں پارٹی کے خلاف اب غصے میں تبدیل ہوگئی ہے ۔


وزیر داخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ میں بنگال کے عوام کو یقین دلانے کیلئے آیا ہوں کہ آپ نے کانگریس کو بھی ایک موقع دیا ۔ کمیونسٹوں کو بار بار کئی مواقع دئے اور دو مواقع ممتا جی کو بھی دئے ۔ ایک موقع مودی جی کی قیادت میں بی جے پی کو دیجئے ، ہم پانچ سالوں کے اندر سونار بنگلہ بنانے کا وعدہ کرتے ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ حکومت سے بدحال ہوکر ممتا بنرجی کے ہاتھوں میں بنگال کی کمان دی گئی تھی ، مگر آج ماں ، ماٹی اور مانش کا نعرہ پولرائزیشن ، تانا شاہی اور ٹولہ بازی میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ ترنمول حکومت عوام کی امیدوں کو پورا نہیں کرسکی ہے ۔ بنگال کے عوام میں ایک عجیب طرح کا ماحول نظر آرہا ہے ۔ میں جہاں بھی گیا تو سینکڑوں لوگ سڑکوں پر آئے تھے ۔

ممتا بنرجی کے گڑھ میں امت شاہ نے کہا کہ میں یقینی طور پر کہتا ہوں کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ہم 200 سے زیادہ سیٹوں کے ساتھ حکومت بنانے جارہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 06, 2020 08:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading