ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار میں اسپتالوں کی حالت خراب ، کورونا کے مریض کا نہیں ہورہا ہے بہتر علاج

بہار میں 31 ہزار چھ سو 91 کورونا مریضوں کی تعداد ہوگئی ہے ، جس میں پٹنہ میں چار ہزار سے زیادہ کورونا متاثرین کی تعداد ہے ۔

  • Share this:
بہار میں اسپتالوں کی حالت خراب ، کورونا کے مریض کا نہیں ہورہا ہے بہتر علاج
بہار میں 31 ہزار چھ سو 91 کورونا مریضوں کی تعداد ہوگئی ہے ، جس میں پٹنہ میں چار ہزار سے زیادہ کورونا متاثرین کی تعداد ہے ۔

بہار میں 31 ہزار چھ سو 91 کورونا مریضوں کی تعداد ہوگئی ہے ، جس میں پٹنہ میں چار ہزار سے زیادہ کورونا متاثرین کی تعداد ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ کورونا کو قابو میں کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات ناکافی ثابت ہورہے ہیں ۔ دراصل حکومت صرف کورونا پازیٹیو ، کورونا سے لوگوں کی موت اور کورونا کے لئے گئے سیمپل کا ڈاٹا لوگوں کے سامنے رکھ رہی ہے ۔ لوگوں کو یہ جانکاری نہیں دی جارہی ہے کہ کن اسپتالوں میں کورونا کیلئے کتنے بیڈ مختص کئے گئے ہیں اور کتنے بیڈ پر کورونا کے مریض ہیں اور کتنے بیڈ خالی ہیں ۔ ماہرین کے مطابق حکومت جب تک یہ ڈیٹا مہیا نہیں کراتی ہے ، اس وقت تک لوگوں کا خوف ختم نہیں ہوگا ۔


ادھر ریاستی حکومت کے اسپتالوں کی حالت بالکل خراب ہے ۔ کورونا کے نام پر علاج کرنے والے اسپتالوں میں کورونا مریض کی دیکھ ریکھ نہیں ہو رہی ہے ۔ اسپتالوں میں کورونا کے مریض کراہ رہے ہیں اور ان کو دیکھنے والا کوئی نہیں ہے۔ محکمہ صحت کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہورہا ہے ۔ پٹنہ ایمس ، این ایم سی ایچ اور پی ایم سی ایچ میں خود میڈیکل اسٹاف کورونا کے شکار ہیں ۔ ان اسپتالوں میں علاج کے نام پر خانہ پری ہورہی ہے ۔ نتیجہ کے طور پر روزانہ مرنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔


بہار میں 31 ہزار چھ سو 91 کورونا مریضوں کی تعداد ہوگئی ہے ، جس میں پٹنہ میں چار ہزار سے زیادہ کورونا متاثرین کی تعداد ہے ۔
بہار میں 31 ہزار چھ سو 91 کورونا مریضوں کی تعداد ہوگئی ہے ، جس میں پٹنہ میں چار ہزار سے زیادہ کورونا متاثرین کی تعداد ہے ۔


ادھر یہ بھی شکایت عام ہے کہ شہر میں کورونا پازیٹیو مریض کھلے عام گھوم رہے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورت حال برقرار رہی ، تو بہار میں کورونا کو قابو کرنا مشکل ہوگا ۔ جانکاروں کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی حالت جب تک ٹھیک نہیں ہوگی اور اسپتال پوری ذمہ داری سے کورونا مریضوں کا علاج نہیں کریں گے ، تب تک بہار سے کورونا کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ بلکہ اس کے برعکس کورونا کے مزید پھیلنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 23, 2020 11:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading