உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رات میں گہری نیند میں سورہی بیوی کے ساتھ شوہر نے کیا ایسا کام ، جان سبھی کے اڑگئے ہوش

    Siwan News : بہار کے سیوان میں یہ واقعہ پیر کو دیر رات پیش آیا ، اس معاملہ میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔

    Siwan News : بہار کے سیوان میں یہ واقعہ پیر کو دیر رات پیش آیا ، اس معاملہ میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔

    Siwan News : بہار کے سیوان میں یہ واقعہ پیر کو دیر رات پیش آیا ، اس معاملہ میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔

    • Share this:
      سیوان : بہار کے سیوان سے انسانیت کو شرمسار کردینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں شوہر کے ذریعہ اپنی بیوی اور دو بیٹیوں پر تیز دھاردار ہتھیار سے حملہ کیا گیا ۔ اس حملے میں جہاں بیوی کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی تو وہیں دونوں بیٹیاں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں ۔ یہ واقعہ ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے ٹڑوا گاوں میں پیش آیا ۔ ملزم کے ذریعہ اپنی بیوی اور دونوں بیٹیوں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ لوگ گہری نیند میں سو رہے تھے ۔

      حملہ کرنے والے شخص کا نام شری کانت یادو عرف راجو یادو ہے ۔ جبکہ اس کی مرنے والی بیوی کا نام ریتا دیوی ہے ۔ اس کی زخمی بیٹیوں نکی کماری اور سونی کماری کی عمر بالترتیب 16 اور 18 سال ہے ۔ شری کانت نے سبھی پر کلہاڑی سے حملہ کیا ۔ حملے میں بری طرح سے زخمی ہوئی دونوں بیٹیوں کا علاج سیوان کے صدر اسپتال میں کیا جارہا ہے ۔ اس معاملہ میں پولیس نے ملزم شوہر کو کافی مشقت کے بعد گرفتار کرلیا ہے ۔

      شوہر کے ذریعہ اپنی بیوی اور دونوں بیٹیوں کا قتل کیوں کیا گیا ، اس بابت ابھی پولیس کچھ بھی نہیں بتا رہی ہے ۔ سماجی کارکن شری نیواس یادو اور کچھ رشتہ داروں کے ذریعہ زخمی لڑکیوں کا علاج سیوان کے صدر اسپتال میں کرایا جارہا ہے ۔ رشتہ دار بھی اس معاملہ کچھ نہیں بتا پارہے ہیں کہ آخر کس وجہ سے اس شخص نے اپنی بیوی اور دونوں بیٹیوں پر حملہ کیا ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

      اس واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا ہے ، لیکن ابھی تک ملزم بھی کچھ نہیں بتا رہا ہے کہ آخر اس نے کن وجوہات کی بنیاد پر اپنی بیوی اور دونوں بیٹیوں پر جان لیوا حملہ کیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: