ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

شوہر کو سسرال بلا کر بیوی نے دیر رات کیا ایسا خوفناک کام ، جان کر سبھی کے اڑ گئے ہوش

Murder In Gaya: بہار کے گیا میں ہوئے ایک دردناک قتل کے واقعہ کا پولیس نے انکشاف کیا ہے اور ساتھ ہی کچھ ملزمین کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کو جائے واقعہ سے قتل میں استعمال کی گئی کچھ چیزیں بھی ملی ہیں ۔

  • Share this:
شوہر کو سسرال بلا کر بیوی نے دیر رات کیا ایسا خوفناک کام ، جان کر سبھی کے اڑ گئے ہوش
شوہر کو دیر رات سسرال بلا کر بیوی نے کیا ایسا خوفناک کام ، جان کر سبھی کے اڑ گئے ہوش

بہار میں ایک نوجوان کو سسرال بلاکر ساس ، سسر اور بیوی نے اس کا بے دردی سے قتل کردیا ۔ قتل سے پہلے ملزمین نے نوجوان کا ہاتھ پاوں رسی سے باندھا ، پھر چاقووں سے حملہ کیا ۔ اس سے بھی جب دل نہیں بھرا تو نوجوان کی آنکھ ، منہ اور ناک میں فیوی کوئک ڈال دیا ۔ قتل کا یہ دردناک واقعہ ساڑھے تین سال کے بیٹے کے سامنے پیش آیا ۔


بہار کے گیا میں یہ واقعہ مفصل تھانہ علاقہ کے سلیم پور گاوں میں پیش آیا ۔ قتل کی اس واردات کو انجام دینے کے بعد سسرال والے لاش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کررہے تھے ، تبھی پولیس کی گشتی ٹیم کی مستعدی کی وجہ سے لاش کو ٹھکانے لگانے کی کوشش میں وہ کامیاب نہیں ہوسکے اور بوری میں بند لاش کو پولیس نے برآمد کرلیا ۔ پولیس نے اس معاملہ میں فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل میں شامل ساس ، سسر اور بیوی کو گرفتار کرلیا ہے ۔


قتل کا انکشاف کرتے ہوئے ایس ایس پی آدتیہ کمار نے میڈیا کو بتایا کہ مفصل تھانہ کے سلیم پور کا رہنے والا 25 سالہ منا گپتا کا قتل بیوی جولی کماری ، سسر درگا ساو اور ساس سنجو دیوی نے مل کر دردناک طریقہ سے کیا ۔ اس واردات میں بیوی کا عاشق اور ایک دیگر نوجوان بھی ملوث تھا ، جو فی الحال فرار ہے ۔ پولیس ان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماری کررہی ہے ۔


ایس ایس پی نے بتایا کہ مقتول کی بیوی جولی کماری کے کسی دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور اس کو لے کر میاں بیوی کے درمیان اکثر مارپیٹ ہوتی رہتی تھی ۔ اس درمیان جمعرات کی دیر رات منا کو بیوی جولی نے مفصل تھانہ علاقہ کے بالاجی کالونی میں واقع سسرال بلایا ۔ اس کے بعد سبھی نے پکر کر رسی سے اس کے ہاتھ پاوں باندھ دئے اور جم کر مارپیٹ کی ۔ پھر اس کے بعد جسم پر چاقووں سے وار کیا اور پھر بھی دل نہیں بھرا تو اس کی آنکھ ، کان اور ناک میں فیوی کوئک ڈال دیا ۔ ثبوت مٹانے کیلئے ایک بائیک پر سوار دو لوگ بوری میں لاش کو لے کر رات میں ٹھکانہ لگانے جارہے تھے ، تبھی بارا گندھار گاوں کے پاس مفصل تھانہ کی گشتی گاڑی نے انہیں دیکھا ۔ پولیس کو دیکھ کر وہ لوگ بھاگنے لگے ۔

پولیس نے ان کا پیچھا کیا ، جس کے بعد دونوں موٹرسائیکل اور لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے تکنیکی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے بیوی جولی کماری ، سسر درگا ساو اور ساس سنجو دیوی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس واردات میں شامل دو دیگر لوگوں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپہ ماری کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملہ میں دو موبائل فون ، ایک موٹر سائیکل ، فیوی کوئک کا ریپر ، ایک ڈبہ پٹرول ، رسی اور نمک کا پیکٹ برآمد کیا گیا  ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 24, 2021 10:21 AM IST