ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

ناجائز تعلقات کے شک میں شوہر نے بیچ سڑک پر بیوی کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی کے پاوں تلے سے کھسک گئی زمین

لوگوں کے غصہ کو دیکھتے ہوئے وہ ہتھیار لہراتا ہوا خود ہی برہمپور تھانہ جا پہنچا اور پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی ۔ پولیس فی الحال قتل کے اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

  • Share this:
ناجائز تعلقات کے شک میں شوہر نے بیچ سڑک پر بیوی کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی کے پاوں تلے سے کھسک گئی زمین
ناجائز تعلقات کے شک میں شوہر نے بیچ سڑک پر بیوی کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، سبھی کے پاوں تلے سے کھسک گئی زمین

بہار کے بکسر میں ایک شخص نے حیوانیت کی ساری حدوں کو پار کرتے ہوئے بیچ سڑک پر اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ یہ معاملہ بکسر ضلع کے برہمپور میں پیش آیا ، جہاں شوہر نے بیوی کی گردن کو دھاردار ہتھیار سے کاٹ کر سر سے الگ کردیا ۔ شوہر بیچ سڑک پر حیوانیت کی حدوں کو پار کرتا رہا ، لیکن راہ گیروں میں سے کسی نے اس کو روکنے کی کوشش نہیں کی ۔ اس دوران سڑک کے کنارے گڈھا مقتولہ کے خون سے لال ہوگیا ۔


تکرار کے بعد شوہر بیوی کو کھینچ کر لایا اور پھر دھاردار ہتھیار سے ایک ایک بعد ایک کئی وار کر کے اس کا سر کاٹ ڈالا ۔ سڑک پر مقتولہ کی لاش کافی دیر تک تڑپتی رہی ، لیکن بھیڑ تماشہ بین بنی رہی ۔ بکسر کے برہمپور تھانہ حلقہ کے تحت شیوالا کے پاس پیش آئے اس وقعہ کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ برہمپور مندر کے پاس دن کے وقت میں یہ جوڑا دیکھا گیا تھا اور تھوڑی ہی دیر میں شوہر نے دیکھتے ہی دیکھتے بیوی پر حملہ کردیا اور اس کا قتل کردیا ۔


قتل کرنے کے بعد شوہر نے وہاں پر موجود لوگوں کو ہتھیار دکھاتے ہوئے نزدیک آنے پر کاٹ دینے کی دھمکی دی ۔
قتل کرنے کے بعد شوہر نے وہاں پر موجود لوگوں کو ہتھیار دکھاتے ہوئے نزدیک آنے پر کاٹ دینے کی دھمکی دی ۔


یہ جوڑا برہمپور تھانہ کے پچھشم ٹولہ کا رہنے والا ہے ۔ یہ پورا معاملہ کنبہ ، جائیداد اور عدالت میں جاری تنازع سے وابستہ ہے ۔ برہمپور پچھشم ٹولہ کا رہنے والا الگو یادو جوکہ دہلی میں کسی کمپنی میں کام کرتا تھا ، لاک ڈاون کے دوران گھر آیا ہوا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کا اپنی بیوی چاندنی دیوی کے ساتھ کافی دنوں سے جائیداد اور دیگر بات کو لے کر تنازع چل رہا تھا ۔ یہ معاملہ عدالت میں بھی زیر التوا ہے ۔ علاوہ ازیں شوہر بیوی کے کیریکٹر کو لے کر بھی کئی مرتبہ سوال اٹھا چکا تھا ۔ اسی بات کو لے کر قتل کی اس واردات کو انجام دیا گیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق بیوی کے کیریکٹر کو لے کر ہوئے شک کی وجہ سے ہی اس نے قتل کی واردات کو انجام دیا ۔

قتل کرنے کے بعد شوہر نے وہاں پر موجود لوگوں کو ہتھیار دکھاتے ہوئے نزدیک آنے پر کاٹ دینے کی دھمکی دی ۔ اس درمیان بھیڑ نے اس کو پتھر مار کر روکنے کی کوشش کی ، لیکن وہ قتل کے مقصد میں کامیاب رہا ۔ لوگوں کے غصہ کو دیکھتے ہوئے وہ ہتھیار لہراتا ہوا خود ہی برہمپور تھانہ جا پہنچا اور پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی ۔ پولیس فی الحال قتل کے اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 09, 2020 11:19 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading