اپنا ضلع منتخب کریں۔

    West Bengal: 'اگر ثابت ہوجائے تو چلا دینا بلڈوزر....' جانئے ممتا بنرجی نے کیوں کہی یہ بات

    West Bengal: 'اگر ثابت ہوجائے تو چلا دینا بلڈوزر....' جانئے ممتا بنرجی نے کیوں کہی یہ بات ۔ فائل فوٹو ۔

    West Bengal: 'اگر ثابت ہوجائے تو چلا دینا بلڈوزر....' جانئے ممتا بنرجی نے کیوں کہی یہ بات ۔ فائل فوٹو ۔

    Mamata Banerjee News: اپنے رشتہ داروں کی جائیداد میں تیزی سے اضافہ کے الزامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ انہوں نے کسی کو بھی غیر قانونی طور پر جائیداد حاصل کرنے میں مدد نہیں کی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • West Bengal | Kolkata | Murshidabad
    • Share this:
      کولکاتہ : مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بدھ کو کہا کہ اگر یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ میں نے کسی جائیداد پر انکروچمنٹ کیا ہے یا ایسا کرنے میں کسی کی مدد کی ہے تو اس پر بلڈوزر چلا دینا ، اس کیلئے میں نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ جانچ کی جائے اور اگر کوئی ایسی جائیداد ملے تو مجھ سے پوچھے بغیر ہی اس کو توڑ دیا جائے ۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر میرے کنبہ کو (سینٹرل ایجنسیوں سے) نوٹس ملتا ہے تو میں اس سے قانونی طور سے لڑوں گی ، حالانکہ یہ ان دنوں مشکل ہوگیا ہے ۔ مجھے عدلیہ پر بھروسہ ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: India GDP: پہلی سہ ماہی میں 13.5 فیصد کی شرح سے بڑھی ملک کی جی ڈی پی


      ممتا بنرجی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کو کوئلہ اسمگلنگ گھوٹالہ کی جانچ کے سلسلے میں ایک نیا سمن جاری کرنے کے فورا بعد کہا کہ اگر ان کے کنبہ کے اراکین کو نوٹس ملتا ہے ، مرکزی حکومت کی کسی بھی جانچ ایجنسی سے ، تو وہ قانونی طور پر ان سے لڑیں گی ۔ حالانکہ یہ ان دنوں ایک مشکل معاملہ ہو گیا ہے ۔ وہ کولکاتہ میں صحافیوں سے گفتگو کررہی تھیں ۔ ای ڈی نے اس گھوٹالہ کے سلسلہ میں ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کو جمعہ کو اپنے اہلکاروں کے سامنے پیش ہونے کیلئے نیا سمن جاری کیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پھر مشکل میں AAP کے لیڈران، ناراض ایل جی نے کہا: آتشی، درگیش اور سوربھ پر ہوگا کیس


      اپنے رشتہ داروں کی جائیداد میں تیزی سے اضافہ کے الزامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے کسی کو بھی غیر قانونی طور پر جائیداد حاصل کرنے میں مدد نہیں کی ۔ ادھر نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے ان کے حوالے سے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ میں نے کسی جائیداد پر انکروچمنٹ کیا ہے یا ایسا کرنے میں کسی کی مدد کی ہے تو اس پر بلڈوزر چلایا جاسکتا ہے ۔

      کولکاتہ کے کالی گھاٹ علاقہ میں رہنے والی ممتا بنرجی ، جو اپنے کالی مندر کیلئے مشہور ہیں، نے کہا کہ وہ (بی جے پی) الزام لگاتے ہیں کہ کوئلہ گھوٹالہ کی انکم کالی گھاٹ جارہی ہے، لیکن وہ کسی کا نام نہیں لیتے ہیں، کیا پیسہ ماں کالی کو جا رہا ہے ؟
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: