پٹنہ: امارت شریعہ بہار نے یکساں سول کوڈ اور تین طلاق کے معاملہ پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹنہ میں امارت شرعیہ کی مجلس شوریٰ کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی ۔ اس میٹنگ میں بڑی تعداد میں ریاست کے علما اور دانشوروں نے شرکت کی ۔شوریٰ کی میٹنگ میں یکسا سول کوڈ اور تین طلاق کے معاملہ پرحکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری اور بہار کے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نے امارت شرعیہ کی شوریٰ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو حکومت کی سازشوں کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے علما اور دانشوروں سے تین طلاق اور یکسا ںسول کوڈ کے معاملہ پر آگے آنے کی اپیل کی۔ مولانا نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو اس تنازع کیلئے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے امن و امان کی فضا کو مسموم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
اس موقع پر بہار میں اقلیتی امور کے وزیرڈاکٹر عبدالغفور نے کہا کہ ان کی پارٹی پوری طرح سے مسلم پرسنل لا بورڈ کی حمایت میں کھڑی ہے۔ وہیں ایم ایل اے اخترالاسلام شاہین کے مطابق سوشل میڈیا پر بھی مسلمانوں کی شبیہ خراب کرنے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔
امارت کے شوریٰ کے اجلاس میں مسلمانوں کی تعلیمی اور سماجی مسئلہ کے ساتھ ہی یکساں سول کوڈ کے معاملہ پر بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ امارت نے اعلان کیا کہ 17 اکتوبر سے 17 نومبر تک بہار، بنگال، اوڈیشہ اور جھارکھنڈ میں بیداری مہم چلائی جائے گی۔ مولانا ولی رحمانی نے مذہبی رہنماں اور دانشوروں سے 11 نومبر تک دستخطی مہم کو پورا کرنے کی اپیل کی۔ مولانا نے یہ بھی اعلان کیا کہ کی مختلف تنظیموں کے رہنماؤں کے ساتھ وہ جلد ہی لاء کمیشن سے ملاقات کریں گے۔

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔