اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امارت شرعیہ بہار کی حکومت سے گائے کو قومی جانور قراردینے کی اپیل

    پٹنہ۔ امارت شرعیہ بہار کے یوم تاسیس کے موقع پر موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

    پٹنہ۔ امارت شرعیہ بہار کے یوم تاسیس کے موقع پر موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

    پٹنہ۔ امارت شرعیہ بہار کے یوم تاسیس کے موقع پر موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      پٹنہ۔  امارت شرعیہ بہار کے یوم تاسیس کے موقع پر موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں جہاں ملک کی موجودہ صورت حال پر بات کی گئی وہیں امارت شرعیہ کے اغراض ومقاصد پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔ امارت کے جنرل سکریٹری نے خاص طور سے لنچینگ کے معاملے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسے ایک مسئلہ بنایا گیا ہے۔ امارت نے حکومت سے اپیل کی کہ اس تنازعہ کو حل کرنے کے لئے گائے کو قومی جانور کا درجہ دیا جائے۔


      امارت شرعیہ بہارکی جانب سے ملک کے مسلمانوں کے مذہبی معاملات کے ساتھ ساتھ انکی تعلیمی اور سماجی مشکلوں کو حل کرنے کے تعلق سے مسلسل بیداری مہم چلائی جاتی رہی ہے۔ امارت نے اپنے یوم تاسیس کے موقع پر ملک کے موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر پروگرام منعقد کیا۔ امارت کے پروگرام میں سبھی مسلک کے لوگوں نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کا مسلمان خوف کے ماحول میں جینے پر مجبور ہے۔ جماعت کے مطابق اس مسلہ کے حل کے لئے ریاست گیر سطح پر تحریک چلائی جائیگی وہیں دانشوروں نے کہا کہ اس طرح کا پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے۔


      امارت شرعیہ پہلے سے ہی اس سال کو تعلیمی بیداری کا سال منانے کا اعلان کرچکی ہے۔ امارت کے مطابق وہ اپنے پروگرام کو مزید مضبوطی کے ساتھ نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے ساتھ ہی موجودہ مسئلہ کو بھی امارت نے اپنی تحریک کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔


       
      First published: