ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

کورونا بحران کے سائے میں کولکاتہ کے ریڈ روڈ میں یوم آزادی تقریب کے انعقاد کی تیاریاں 

یوم آزادی کے پروگرام میں کورونا بحران پر وزیر اعلی ممتا بنرجی کے لکھے گیت کو بجایا جاٸے گا ۔ اس پروگرام میں وزیر اعلی متا بنرجی کورونا واریٸرس کوخراج عقیدت پیش کریں گی ۔

  • Share this:
کورونا بحران کے سائے میں کولکاتہ کے ریڈ روڈ میں یوم آزادی تقریب کے انعقاد کی تیاریاں 
کورونا بحران کے سائے میں کولکاتہ کے ریڈ روڈ میں یوم آزادی تقریب کے انعقاد کی تیاریاں 

کورونا بحران نے انسانی زندگی پر گہرا اثر ڈالا ہے ۔ کورونا کے بڑھتے خطرے سے زندگی تھم  سی گٸی ہے ۔ لوگ گھروں تک محدود ہیں ۔ اسکول اور کالج بند ہیں ۔ لوگوں کی خوشیاں بھی کورونا کے نذر ہورہی ہیں ۔ ایسے میں ملک میں مناٸے جانے والے سب سے بڑے جشن کو بھی کورونا کے سایے میں منایا جاٸے گا ۔


جی ہاں ہم بات کررہے ہیں سب سے بڑے جشن یعنی یوم آزادی کے جشن کی ، جسے ہر ہندوستانی جوش و ولولے کے ساتھ مناتے ہیں ۔ لیکن اس بار یہ جشن بھی گھروں تک محدود رہے گا ۔ گرچہ کولکاتہ کے ریڈ روڈ میں یوم آزادی کی تقریب کی تیاریاں زوروں پر ہیں ، لیکن اس مرتبہ ریڈ روڈ میں یوم آزادی کی تقریب الگ انداز سے مناٸی جاٸے گی ۔ اس پروگرام میں ریاستی گورنر و وزیر اعلی ممتا بنرجی شامل ہوں گی ، ترنگا لہرایا جاٸے گا ، لیکن تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ۔ عام لوگوں کو اس پروگرام سے دور رکھا گیا ہے ۔ کچھ سرکاری عہدیداران یوم آزادی کی تقریب میں شامل ہوں گے ، لیکن سماجی دوری کے ساتھ اس پروگرام کاحصہ بنے گیں ۔


پروگرام میں وزیر اعلی متا بنرجی کورونا واریٸرس کوخراج عقیدت پیش کریں گی ۔
پروگرام میں وزیر اعلی متا بنرجی کورونا واریٸرس کوخراج عقیدت پیش کریں گی ۔


یوم آزادی کے پروگرام میں کورونا بحران پر وزیر اعلی ممتا بنرجی کے لکھے گیت کو بجایا جاٸے گا ۔ اس پروگرام میں وزیر اعلی متا بنرجی کورونا واریٸرس کوخراج عقیدت پیش کریں گی ۔ ساتھ ہی یہاں ایک چھوٹی باول ٹیم بھی ہوگی ، جو بنگال کی ثقافت کو پیش کرے گی ۔ یوم ازادی کے پروگرام میں کورونا سے بیداری پر زور بھی دیاجاٸے گا ۔ یوم آزادی کی تقریب کے لٸے سیکورٹی کے سخت انتظامات کٸے جارہے ہیں ۔ ساتھ ہی راج بھون میں بھی ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی جاٸے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 14, 2020 11:12 PM IST