ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

سطح سے سطح پر مار کرنے والی بیلسٹک میزائل اگنی ۔ 5 کا کامیاب تجربہ

ملک کی جوہری صلاحیت سے لیس سب سے بڑی میزائل اگنی ۔ 5 کا صبح 09.50 بجے تجربہ کیا گیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 03, 2018 02:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سطح سے سطح پر مار کرنے والی بیلسٹک میزائل اگنی ۔ 5 کا کامیاب تجربہ
فائل فوٹو

بالاسور: سطح سے سطح پر مار کرنے والی بیلسٹک میزائل اگنی ۔ 5 کا اتوار کے دن اوڈیشہ کے ساحل پر’ عبدالکلام جزیرہ ‘سے کامیاب تجربہ کیا گیا ۔ ملک کی جوہری صلاحیت سے لیس سب سے بڑی میزائل اگنی ۔ 5 کا صبح 09.50 بجے تجربہ کیا گیا ۔ مشن کے دوران 5000 کلو میٹر دوری تک مار کرنے کی صلاحیت والی میزائل کے لانچ کا جائزہ رڈار ، رینج اسٹیشن اور ٹریکنگ سسٹم کے ذریعہ کیا گیا ۔

ڈیفنس ریسرچ اینڈ دیولپمنٹ آرگنازیشن ( ڈی آر ڈی او) کے ذرائع نے بتایا کہ پورا تجربہ اڑان سے لیکر خلیج بنگال میں گرنے تک کاپی بک طریقہ میں اور مقررہ وقت پر مکمل ہو ا۔

انہوں نے بتایا کہ اگنی ۔ 5 کے چلانے کے تین مراحل کو ڈی آر ڈی او نے پوری طرح فروغ دیا جس میں دیسی تکنالوجی کا ستعمال ہوا ۔ دیسی تکنیک پر مبنی مشترکہ راکٹ موٹرس نے اچھا مظاہرہ کیا اور اس تعلق سے ملک کو خود کفیل بنا دیا ۔ یہ میزائل اس قدر طاقتور ہے کہ یہ چین کے شمالی حصے سمیت پورے ایشیا کے کسی بھی حصے یا یوروپ کے بڑے حصے کو بھی نشانہ بناکر چھوڑا جا سکتا ہے ۔

First published: Jun 03, 2018 02:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading