کولکاتہ: کپتان وراٹ کوہلی (92) رن کی شاندار اننگز کے بعد بھونیشور کمار اور کلدیپ کی شاندار گیند بازی کی بدولت ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو 50 رنوں سے شکست دیدی ہے ۔ ہندستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں جمعرات کو یہاں ایڈن گارڈن میں 50 اوور میں 252 رن کا اسکور بنا لیا، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 202 رن بناکر ہی آوٹ ہوگئی ۔ کلدیپ یادو نے شاندار ہیٹ لی جبکہ بھونیشور کمار نے 6.1 اوورس میں محض 9 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے ۔ آسٹریلیا کی طر ف سے سب سے زیادہ رن اسٹوئنس نے بنائے ۔ انہوں نے 69 رن کی اننگز کھیلی جب کہ اس کے بعد کپتان اسمتھ نے 59 رن کی اننگز کھیلی ۔ ہیڈ نے 39 اور میکسویل نے 14 رن بنائے ۔ علاوہ ازیں آسٹریلیا کو کوئی بھی کھلاڑی دو عدد تک نہیں پہنچ سکا۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے کلدیپ اور بھونیشور نے تین تین وکٹ جبکہ ہاردک پانڈیا اور چہل نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
مکمل اسکور کارڈ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
خیال رے کہ ہندستان کی اننگز کے 47.3 اوور میں بارش آئی، اس وقت آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا 19 اور ایک روزہ بالر بھونیشور کمار 18 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ۔کھیل کچھ وقت بعد شروع ہوا اور ہندستان نے آخری گیند پر پہنچتے پہنچتے باقی چار وکٹ گنوادئے اور اس کی اننگز 252 رنز پر سمٹ گئی۔ وراٹ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔کولکتہ میں گزشتہ تین دنوں کے دورانبارش کی وجہ سے اس میث کے منسوخ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا تھا اور 48 ویں اوور میں ہندستانی اننگز میں بارش نے دستک دی ۔ اگرچہ بارش ہلکی تھی اور کھیل جلدی شروع ہوگیا ۔
رہانے نے آؤٹ ہونے سے پہلے 64گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 55رنز بنائے۔ منیش پانڈے (تین) کوایشٹن ایڈگر نے بولڈکیا ۔پانڈے مسلسل دوسرے میچ میں فلاپ رہے ۔ ان کا وکٹ 131 کے اسکور پر گرا۔وراٹ نے پھر چوتھے وکٹ کے لئے کیدار جادھو (24) کے ساتھ 55 رنز کی شراکت کی۔ ہندستان 36 ویں اوور میں تین وکٹ پر 186 رنز کی مضبوط حالت میں تھا ، لیکن پھر وہ 20 رنز کے دوران کیدار ، وراٹ اور مہندر سنگھ دھونی کے وکٹ گنوادئے ۔ کولٹر نائل نے کیدار اور وراٹ کو جبکہ کین رچرڈسن نے دھونی کو اپنا شکار بنایا ۔ کیدار نے 24 گیندوں کی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔پچھلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے دھونی اس بار صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ وراٹ کی بدقسمتی رہی کہ وہ اپنی 31 ویں سنچری تک پہنچنے سے محروم رہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔