امپھال۔ منی پور میں مسلح فورس کے خصوصی اختیارات سے متعلق ایکٹ ہٹانے کی مانگ کو لے کر گزشتہ 16 سال سے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں اروم شرمیلا آج اپنا انشن توڑیں گی۔ بھوک ہڑتال ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اروم نے سیاست میں آنے اور شادی رچانے کا بھی اعلان کیا ہے۔
اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ وہ نو اگست کو بھوک ہڑتال ختم کر دیں گی اور منی پور میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ شادی کرنے جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ 42 سال کی اروم نے گزشتہ 16 سالوں سے نہ کچھ کھایا ہے اور نہ پیا ہے۔ انہیں ناک سے زبردستی غذا دی جا رہی ہے۔ اروم نے نومبر، 2000 میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 10 شہریوں کی موت کے بعد افسپا ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کے تین دن بعد ہی انہیں منی پور حکومت نے خودکشی کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔