نئی دہلی۔ منی پور کی حقوق انسانی کی کارکن اروم شرمیلا کو ایک بنیاد پرست گروپ نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ بنیاد پرست گروپ نے اروم کے انتخابات لڑنے اور شادی کرنے کے فیصلے کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ الائنس سوشلسٹ یونٹی كانگلیپاک( اے ایس یو کے) نے اروم کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے منی پور کے رہنے والے لڑکے سے شادی نہیں کی تو انہیں اپنی جان گنوانی پڑے گی۔
اے ایس یو کے کے مطابق اروم کو منی پوری لڑکے سے ہی شادی کرنی ہوگی۔ بتا دیں کہ آئرن لیڈی کے نام سے مشہور اروم نے 9 اگست کو اپنا انشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اروم نے کورٹ کو اپنے ارادہ کے بارے میں معلومات دے دی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔