سولہ سال بعد بھوک ہڑتال ختم کر کے اب الیکشن لڑیں گی اروم شرمیلا
منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ وہ 9 اگست کو اپنی 16 سال پرانی بھوک ہڑتال ختم کریں گی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال ختم کر کے اب وہ انتخابی میدان میں اتریں گي۔
منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ وہ 9 اگست کو اپنی 16 سال پرانی بھوک ہڑتال ختم کریں گی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال ختم کر کے اب وہ انتخابی میدان میں اتریں گي۔
منی پور: 16 سال سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی منی پور کی انسانی حقوق کارکن اروم شرمیلا بھوک ہڑتال ختم کر سکتی ہیں۔ اروم شرمیلا منی پور میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ افسپا کے خلاف طویل عرصے سے جدوجہد کر رہی ہیں۔ منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا کہ وہ 9 اگست کو اپنی 16 سال پرانی بھوک ہڑتال ختم کریں گی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال ختم کر کے اب وہ انتخابی میدان میں اتریں گي۔ اروم شرمیلا نے کہا کہ میں اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے جا رہی ہوں ، کیونکہ مجھے ابھی تک حکومت سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا ہے۔ اب میں الیکشن لڑوں گي اور اس مسئلے کا حل نكالوںگي۔ اس سے پہلے اروم نے کئی مرتبہ اپنی بھوک ہڑتال کو ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ جب تک ریاست سے افسپا نہیں ہٹ جاتا، وہ اپنی بھوک ہڑتال واپس نہیں لیں گی۔ اروم آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ کے خلاف 2 نومبر 2000 سے بھوک ہڑتال پر بیٹھی تھیں ۔ انہوں نے آسام رائفلز کے جوانوں سے انکاؤنٹر میں 10 شہریوں کی موت کے بعد یہ ہڑتال شروع کی تھی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔