உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایران و سعودی عرب دونوں اسلام کی مشترکہ قیادت کریں:پروفیسراختر الواسع

    خترالواسع نے کہا کہ ہندوستانی مسلمان اتحاد اسلامی کے خواہاں ہیں

    خترالواسع نے کہا کہ ہندوستانی مسلمان اتحاد اسلامی کے خواہاں ہیں

    ۔ایسے وقت میں جب کہ ملک کے جنوب میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی جمعہ کا خطبہ دیں گے دوسری طرف شمال میں شیخ حرم نماز جمعہ کی امامت کریں گے ،ہندستانی مسلمان اس بات کے دلی خواہاں ہیں کہ ایران و سعودی عرب دونوں اسلام کی مشترکہ قیادت کریں ۔ان خیالات کا اظہار معروف اسلامی اسکالر پروفیسر اخترالواسع نے کیا ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سوپول۔ایسے وقت میں جب کہ ملک کے جنوب میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی جمعہ کا خطبہ دیں گے دوسری طرف شمال میں شیخ حرم نماز جمعہ کی امامت کریں گے ،ہندستانی مسلمان اس بات کے دلی خواہاں ہیں کہ ایران و سعودی عرب دونوں اسلام کی مشترکہ قیادت کریں ۔ان خیالات کا اظہار معروف اسلامی اسکالر پروفیسر اخترالواسع نے کیا ۔

      مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے وائس چانسلراور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسلامی علوم کے پروفیسر ایمرٹیس اخترالواسع نے کہا کہ ہندوستانی مسلمان اتحاد اسلامی کے خواہاں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب و ایران دونوں اس میں کلیدی رول ادا کریں اور تعلقات کی کرواہٹ کو ختم کرکے عالم اسلام کی مشترکہ طور پر قیادت کریں ۔

      خیال رہے کہ ایرانی صدرڈاکٹر حسن روحانی کل حیدر آباد کی مکہ مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیں گے اس مسجد کی تین سو پچیس سالہ تاریخ میںیہ پہلا موقع ہے کہ جب کوئی سربراہ مملکت اور وہ بھی شیعہ فرقہ سے تعلق رکھنے والا جمعہ کا خطبہ دے گا ۔دوسری طرف شیخ حرم مدنی سید حامد بن اکرم البخاری بہار کے سوپول ضلع کے مدھوبنی میں واقع جامعۃ القاسم درالعلوم الاسلامیہ میں کل نماز جمعہ کی امامت کریں گے ۔یہ پہلا موقع ہے کہ بہار کے عوام شیخ حرم مدنی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کریں گے ۔

      پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ جب تک سعودی عرب اور ایران ایک متحدہ موقف اختیار نہیں کریں گے ، عالم اسلام جس ابتلا و آزمائش سے گزرہا ہے اس کا مداوا نہیں ہوسکتا ہے ۔حرم شریفین کے خادم کے طور پر سعودی عرب کی جو حیثیت ہے اس پر کوئی سوال نہیں لگایا جاسکتا ہے اور ایران کا جو جرأت مندانہ کردار رہا ہے اس سے بھی انکار ممکن نہیں ہے ۔

      انہوں نے نے مزید کہا کہ شاہ عبداللہ مرحوم نے تہران کے تنظیم اسلامی کانفرنس اجلاس میں شرکت کرکے اور 2007کے حج کے موقع پر اس وقت کے ایرانی صدر احمدی نژاد کو خصوصی مہمان بناکر جس خیر سگالی کا ثبوت دیا تھا ایک بار پھر دونوں ملکوں سے اسی وسعت قلبی کا عالم اسلام متمنی ہیں۔
      First published: