ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

نتیش کمار پانچویں مرتبہ بنیں گے وزیر اعلی ، 20 نومبر کو گاندھی میدان میں لیں گے حلف

پٹنہ : مهاگٹھ بندھن کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار نے راج بھون جاکر حکومت سازی کا دعوی پیش کیا۔

  • News18
  • Last Updated: Nov 14, 2015 09:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نتیش کمار پانچویں مرتبہ بنیں گے وزیر اعلی ، 20 نومبر کو گاندھی میدان میں لیں گے حلف
پٹنہ : مهاگٹھ بندھن کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار نے راج بھون جاکر حکومت سازی کا دعوی پیش کیا۔

پٹنہ : مهاگٹھ بندھن کا لیڈر منتخب ہونے کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار نے راج بھون جاکر حکومت سازی کا دعوی پیش کیا۔ وزیر اعلی نے گورنر کو تینوں پارٹیوں کا مشترکہ خط سونپا۔ اس کے بعد گورنر نے وزیر اعلی نتیش کمار کو حکومت سازی کے لئے مدعو کیا۔


نتیش کمار نے کہا کہ نئی حکومت کی حلف برداری 20 نومبر کو دو بجے گاندھی میدان میں ہوگی۔ انہوں نے صاف کیا کہ حکومت میں مهاگٹھ بندھن کی تینوں پارٹیاں شامل ہوگئیں۔


دعوی پیش کرنے کے بعد نتیش کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں قانون کی بالادستی ہوگی اور مهاگٹھ بندھن کے منشور کو نافذ کیا جائے گا ، جس میں سات ویزن بھی شامل ہیں۔


وزیر اعلی نے کہا کہ بہار کے عوام نے تین چوتھائی اکثریت دی ہے اور یہ کام کرنے کے لئے مینڈیٹ ہے۔ تینوں جماعتوں نے جس طرح سے بغیر کسی منمٹاؤ کے الیکشن لڑا ، اسی طرح ریاست کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں گی۔


نتیش کمار نے کہا کہ ان کی کابینہ میں کتنے وزیر ہوں گے ، فی الحال اس پر فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ بہار میں وزیر اعلی سمیت 36 لوگ کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں لیکن انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ تمام عہدے بھر ہی لئے جائیں۔ گورنر سے ملنے کے وقت نتیش کمار کے ساتھ لالو یادو اور شرد یادو بھی تھے۔


اس سے پہلے لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں نتیش کمار کو مهاگٹھ بندھن کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی نے نتیش کمار کے نام کی تجویز پیش کی اور ان کی تجویز کی بہار کانگریس کے انچارج سی پی جوشی نے تائید کی۔


میٹنگ میں تینوں جماعتوں راشٹریہ جنتا دل، جے ڈی یو اور کانگریس کے نو منتخب اراکین اسمبلی سمیت تینوں جماعتوں کے سینئرلیڈران بھی موجود تھے۔

First published: Nov 14, 2015 09:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading