وزیر اعلی ممتا بنرجی نے دکھائے جارحانہ تیور، وزیر اعظم کے سامنے ہی سامعین کو لگائی پھٹکار
مغربی بنگال میں جاری سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ آج وزیر اعظم اور وزیر اعلی ممتا بنرجی اپنی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں، لیکن سیاسی نوک جھونک کے ساتھ ہوا کچھ ایسا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 24, 2021 01:23 AM IST

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے دکھائے جارحانہ تیور، وزیر اعظم کے سامنے ہی سامعین کو لگائی پھٹکار
کولکاتا: مغربی بنگال میں جاری سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ آج وزیر اعظم اور وزیر اعلی ممتا بنرجی اپنی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں، لیکن سیاسی نوک جھونک کے ساتھ ہوا کچھ ایسا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ موقع تھا نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125ویں یوم پیدائش کا۔ ملک کے اس عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جہاں بنگال حکومت نے ’دیش پریم دیوس’ کے طور پر منایا وہیں مرکزی حکومت نے پریکرما دیوس تقریب کا انعقاد کیا، جس میں شرکت کے لئے خود وزیر اعظم آج کولکاتا پہنچے۔ وکٹوریہ میموریل میں منعقد پروگرام میں وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی شامل ہوئیں، لیکن اس پروگرام میں ہوا کچھ ایسا کے وزیر اعلی نے برہمی کا اظہار کیا۔
#WATCH | I think Govt's program should have dignity. This is not a political program....It doesn't suit you to insult someone after inviting them. As a protest, I won't speak anything: WB CM Mamata Banerjee after 'Jai Shree Ram' slogans were raised when she was invited to speak pic.twitter.com/pBvVrlrrbb
— ANI (@ANI) January 23, 2021
نتیاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر کولکاتا کے وکٹوریہ میموریل میں منعقد پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی اور گورنر جگدیپ دھنکر کے ساتھ وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی موجود تھیں۔ تاہم جب ممتا بنرجی کو تقریر کے لئے مدعو کیا گیا، اس وقت پروگرام میں موجود سامعین کی طرف سے جے شری رام کے نعرے لگنے لگے۔ ممتا بنرجی اسٹیج پر پہنچیں مگرتقریر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم مودی کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے نتیاجی کی یوم پیدائش پر کولکاتا میں تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ ساتھ ہی ممتا بنرجی نے نعرے بازی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا پروگرام ہے، کسی خاص سیاسی جماعت کا پروگرام نہیں ہے۔