ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر جماعت اسلامی ہند نے راحتی کیمپ کے ذریعہ کی لوگوں کی مدد

جماعت اسلامی کی جانب سے منعقد کیمپ میں پینے کا پانی، ماسک، اسلامک لٹریچر اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ جماعت کے کیمپ لگانے کے اقدام کو پولیس، انتظامیہ و عام لوگوں کی جانب سے بھی کافی سراہنا کی جارہی ہے۔

  • Share this:
بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر جماعت اسلامی ہند نے راحتی کیمپ کے ذریعہ کی لوگوں کی مدد
بنگال میں درگا پوجا کے موقع پر جماعت اسلامی ہند نے راحتی کیمپ کے ذریعہ کی لوگوں کی مدد

کولکاتا۔ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں، ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ اس ملک کا آپسی اتحاد اتنا مضبوط ہے کہ یہاں ہر مذہب کے لوگ ایک دوسرے کی خوشیوں اور غم میں بھی ایک ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں مختلف مذاہب کے مختلف تہواروں کا رنگ بھی ایک جیسا ہوتا ہے۔ عید ہو یا پوجا ہر تہوار کو ہر طبقے کے لوگ مل جل کر مناتے ہیں۔


کولکاتا میں اتحاد کا ایسا ہی نظارہ دیکھئے کو ملا جہاں امسال جماعت اسلامی ہند بنگال شاخ کی جانب سے پوجا کے موقع پر پوجا پنڈالوں کے باہر راحتی کیمپ لگائے گئے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے منعقد کیمپ میں پینے کا پانی، ماسک، اسلامک لٹریچر اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ جماعت کے کیمپ لگانے کے اقدام کو پولیس، انتظامیہ و عام لوگوں کی جانب سے بھی کافی سراہنا کی جارہی ہے۔ ایسے وقت میں جب ملک کورونا بحران سے دوچار ہے بنگال میں روزانہ چار ہزار سے زائد کورونا کے نئے مریض سامنے آ رہے ہیں ان حالات میں جماعت اسلامی نے آگے آتے ہوئے پوجا پنڈال کے قریب نہ صرف کیمپ لگایا بلکہ لوگوں کو مدد پہنچانے کے لیے بھی ساتھ کھڑے نظر آئے۔


شہر کے مختلف پوجا پنڈال کے باہر جماعت اسلامی کا راحتی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں لوگوں کی بھیڑ بھی دکھائی دی۔ پوجا کے لئے آنیوالے لوگوں کی بھیڑ کیمپ کے باہر سہولتوں کا فائدہ اٹھاتی بھی نظر آئی۔ جماعت کے راحتی کیمپ میں خواتین کارکنان نے بھی اپنی موجودگی درج کرائی۔ پوجا کے لئے آئے اتول بھٹاچاریہ نے جماعت اسلامی کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب لوگ بلا ضرورت گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں جماعت اسلامی نے کیمپ لگا کر اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے ہمیں اسے یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے ملک میں بڑھتے مذہبی تناؤ کو دور کرنے کے لئے ہر مذہب کے لوگوں کی جانب سے اتحاد کی ان کوششوں کی شروعات کو ضروری بتایا۔


وہیں، جماعت اسلامی کے رکن شاداب معصوم نے کہا کہ جماعت کی جانب سے مختلف موقع پر فلاحی کام کیا جاتا ہے۔ چونکہ کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اس لئے پوجا کے موقع پر لوگوں کو بیدار کرنے اور ان کی مدد کے لئے ہم نے کیمپ کا انعقاد کیا ہے تاکہ لوگوں کی مدد کی جاسکے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 26, 2020 06:04 PM IST