உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا خراب کرنے والی تمام شرپسند طاقتوں کی مذمت

    بہارکے شہرمظفرپورمیں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام امن وانسانیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس میں کافی تعداد میں غیرمسلم افراد نے بھی شرکت کی اورجماعت اسلامی کی اس کوشش کوملک کی سلامتی کے لیے سودمند قراردیا۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      مظفر پور : بہارکے شہرمظفرپورمیں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام امن وانسانیت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس میں کافی تعداد میں غیرمسلم افراد نے بھی شرکت کی اورجماعت اسلامی کی اس کوشش کوملک کی سلامتی کے لیے سودمند قراردیا۔ کانفرنس کے آخرمیں اعلان کیا گیا کہ چارستمبرتک چلنے والی اس مہم کے آخری روز مظفرپورمیں مشاعرہ اورکوی سمیلن کا انعقاد کیا جائے گا۔
      کانفرنس میں بحیثیت مقررشرکت کرنے کیلئے آئے غیرمسلم دانشوروں نے اسلام اورمسلمانوں کوامن پسند قرار دیا ۔ انہوں نے اس بات پرتشویش کا اظہار کیا کہ آج اس ملک کے مسلمان خود کوغیرمحفوظ تصورکر رہے ہیں۔ مقررین نے مسلمانوں کی موجودہ صورت حال کے لیے ملک کے کچھ سیاستدانوں اورسخت گیرتنظیموں کوذمہ دارقراردیا ۔
      کانفرنس میں کئی مقررین نے اپنے اپنے طورپر سیکولرزم کی توضیح وتشریح بھی کی۔ مقررین نے مذہب سے علاحدگی کے سیکولرزم کے تصورکوبے بنیاد قراردیا۔ مقررین نے اس بات پرزوردیا کہ اگرتمام افراد اپنے اپنے مذہب پرہی ایمانداری سے عمل پیرا ہوجائیں ، تومعاشرے سے مذہبی بنیاد پرتعصب کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔
      First published: