ہوم » نیوز » امراوتی

تریپورہ کے وزیراعلی کے بچاو میں آئے جا وید اختر نے ٹوئٹر صارفین سے کہا "اپنے گریبان میں جھانک لو"۔

مہابھارت کے زمانے میں انٹرنیٹ اور سیٹلائیٹ ہو نے کا دعویٰ کر نے کے بعد تریپورہ کے وزیراعلی بیپلب دیو سوشل میڈیا پر مسلسل ٹرول ہو رہے ہیں۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تریپورہ کے وزیراعلی کے بچاو میں آئے جا وید اختر نے ٹوئٹر صارفین سے کہا
جاوید اختر: فائل فوٹو

مہابھارت کے زمانے میں انٹرنیٹ اور سیٹلائیٹ ہو نے کا دعویٰ کر نے کے بعد تریپورہ  کے وزیراعلی بیپلب دیو سوشل میڈیا پر مسلسل ٹرول  ہو رہے ہیں۔ مشہور نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر نے بھی بیپلب دیو کے ساتھ  ساتھ ان کو ٹرول کر رہے لوگوں  پر طنزکیا ہے۔ جاوید کا کہنا ہے کی مہا بھارت کے زما نے میں انٹر نیٹ ہو نے کے دعوں کو لے کرلوگ بیپلب دیو کا مذاق بنا رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اپنے مذہبی عقائد کو بھی  دیکھنا چاہئے۔


جاوید اختر نے جمعرات کو اپنے سرکاری ٹوئٹراکائوٹ پر ٹویٹ کیا۔ مہابھارت کے وقت میں انٹر نیٹ کا دعوی کرنے کے لیے تریپورہ کے وزیراعلی کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔ جن کی بنیاد پر لوگ ایسا کر رہے ہیں، لو گو ں کو اس کی بنیاد پر اپنے مذہبی عقائد  کو  بھی  دیکھنا چاہئے۔ دنیا میں کسی بھی مذہبی عقائد کے  اپنے اپنے دلائل  ہوتے ہیں، جیسے کہ بیپلب دیو نے اپنے دعووں کو لیکر دیا ہے۔

بتا دیں کہ تریپورہ کے گورنراور وزیراعلی کے بیان کی حمایت  کر چکے ہیں۔  گورنر کے مطابق بیپلب دیو صحیح کر رہے  ہیں۔ بنا پروٹوٹائپ کے تخلیق نہیں ہو سکتی۔ افسانوی باتوں کی کچھ نہ  کچھ اہمیت  ضور ہو تی ہے۔ ان دنوں اس طرح کی ٹیکنالوجی ضرور رہی ہوگی۔

First published: Apr 19, 2018 04:53 PM IST