ہوم » نیوز » No Category

راجدھانی ایکسپریس میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں جے ڈی یو کے معطل ممبر اسمبلی سرفراز عالم گرفتار

پٹنہ : راجدھانی ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کے الزام میں پھنسنے کے بعد جے ڈی یو سے معطل ہو چکے پارٹی کے ممبر اسمبلی سرفراز عالم نے اب صفائی دی ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 24, 2016 05:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجدھانی ایکسپریس میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں جے ڈی یو کے معطل ممبر اسمبلی سرفراز عالم گرفتار
پٹنہ : راجدھانی ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کے الزام میں پھنسنے کے بعد جے ڈی یو سے معطل ہو چکے پارٹی کے ممبر اسمبلی سرفراز عالم نے اب صفائی دی ہے۔

پٹنہ: راجدھانی ایکسپریس میں چھیڑ چھاڑ کرنے کے ملزم جے ڈی یو کے معطل رکن اسمبلی سرفراز عالم کو پٹنہ ریلوے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ سرفراز عالم سے ریلوے پولیس دو دن سے پوچھ گچھ کر رہی تھی۔ ہفتہ کو پولیس تھانے پہنچے عالم کو پوچھ گچھ کے بعد حراست میں لے لیا تھا اور آج انہیں گرفتار کر لیا ہے۔


اس سے قبل سرفراز عالم کا کہنا تھا کہ وہ ٹرین میں اپنے ایک دوست سے فون پر 'لوز ٹاک کر رہے تھے۔ یہ ہو سکتا ہے کہ اس خاتون نے اس بات کو اپنے اوپر لے لیا ہو۔ ساتھ ہی سرفراز نے پولیس پوچھ گچھ میں اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔


تاہم سرفراز نے اس بات کو تسلیم کیا کہ وہ اس دن ٹرین سے سفر کر رہے تھے، جبکہ پہلے وہ انکار کر چکے ہیں۔ اب اس معاملے میں ریلوے پولیس ایس پی پی این ایس مشرا نے بتایا کہ سرفراز عالم سے اتوار کو بھی پوچھ گچھ ہوگی۔


ممبر اسمبلی سرفراز عالم نے خاتون سے چھیڑ چھاڑ یا بدتمیزی کے الزامات کو سرے سے مسترد کردیا ۔ تاہم پوچھ گچھ میں ممبر اسمبلی نے کہا کہ وہ فون پر اپنی کے ایک دوست سے لوز ٹاک کر رہے تھے۔ ہو سکتا ہے خاتون کو لگا ہو کہ میں اس کے بارے میں کہہ رہا ہوں۔


غور طلب ہے راجدھانی ایکسپریس میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں پولیس نے انہیں جمعہ کو سمن جاری کیا تھا اور ہفتہ کو ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

First published: Jan 24, 2016 02:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading