ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

اب نتیش کی جے ڈی یو نے کہا : بہار کو خصوصی درجہ کے مطالبہ کو سنجیدگی سے لے مودی حکومت

جتنادل یونائیٹڈ کا کہناہے کہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے مطالبہ کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے ۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اب نتیش کی جے ڈی یو نے کہا : بہار کو خصوصی درجہ کے مطالبہ کو سنجیدگی سے لے مودی حکومت
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار ۔ فائل فوٹو

آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں ملنے سے ناراض چندرا بابو نائیڈو کی تیلگو دیشم پارٹی ( ٹی ڈی پی ) نے این ڈی اے سے ناطہ توڑ لیا ہے۔ وہیں جتنادل یونائیٹڈ کا کہناہے کہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے مطالبہ کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے ۔ جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی کا کہنا ہے کہ بہار کے مطالبہ کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے ، اس کیلئے ہم ہر طرح سے جدوجہد کریں گے۔

خیال رہے کہ این ڈی اے سے حمایت واپس لینے کے بعد ٹی ڈی پی ، مرکز کی مودی حکومت کے خلاف الگ سے عدم اعتماد کی تحریک لانے جارہی ہے۔ آندھرا پردیش میں چندرا بابو نائیڈو کی طرح نتیش کمار نے بھی بہار میں ٹیکس میں رعایت کے ذریعہ صنعتی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے ریاست کو خصوصی درجہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اترپردیش کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست اور شیو سینا کے بعد این ڈی اے کی دوسری سب سے بڑی ساتھی پارٹی ٹی ڈی پی کے باہر ہونے کے بعد نتیش کمار کی پارٹی نے بھی اس معاملہ کو ایک مرتبہ پھر اٹھایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے گزشتہ ہفتہ نتیش کمار پر بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے بعد بہار کیلئے خصوصی ریاست کے درجہ کے مطالبہ کو فراموش کردینے کا الزام عائد کیا تھا۔

First published: Mar 16, 2018 03:13 PM IST