اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جےڈی یو نے بتایا زرعی قوانین کو واپس لینا کسانوں کی جیت، شروع دن سے جےڈی یو نے کی کسانوں کی حمایت

    ا۔ کسان بل کو واپس لینے کے فیصلے کے تعلق سے ایم ایل سی و جےڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری مولانا غلام رسول بلیاوی نے کہا کی حکومت کی جانب سے زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

    ا۔ کسان بل کو واپس لینے کے فیصلے کے تعلق سے ایم ایل سی و جےڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری مولانا غلام رسول بلیاوی نے کہا کی حکومت کی جانب سے زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

    ا۔ کسان بل کو واپس لینے کے فیصلے کے تعلق سے ایم ایل سی و جےڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری مولانا غلام رسول بلیاوی نے کہا کی حکومت کی جانب سے زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

    • Share this:
    گزشتہ ایک سال سے کسانوں کے درمیان زرعی قوانین کا مدّعہ زیر بحث تھا۔ ملک نے دیکھا کی کسان بل پر کسانوں کا ایک حلقہ بل کی حمایت کرتا رہا تو ایک بڑا حلقہ کسان بل پر حکومت کے خلاف آر پار کی لڑائی لڑتا رہا۔ سخت گرمی کا موسم ہو یا سخت سردی کا۔ کسان ہر محاذ پر اس بل کے خلاف تھے۔ تینوں قانون کسانوں کو منظور نہیں تھا۔ ہر قیمت پر قانون کو منسوخ کرنے کا کسان مانگ کرتے رہے۔ آخر کار کسانوں کی تحریک کامیاب ہوئی اور وزیر اعظم نے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔ کسان بل کو واپس لینے کے فیصلے کے تعلق سے ایم ایل سی و جےڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری مولانا غلام رسول بلیاوی نے کہا کی حکومت کی جانب سے زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔

    مولانا غلام رسول بلیاوی نے کہا کی یہ ملک کے کسانوں کی جیت ہے۔ ہم انہیں مبارک باد دیتے ہیں۔ مولانا غلام رسول بلیاوی کے مطابق جےڈی یو شروع دن سے ہی کسانوں کے ساتھ کھڑا رہی ہے۔ کسان تحریک اس صدی کا سب سے کامیاب تحریک رہا اور یہ واضح ہو گیا کی بابائے قوم مہاتمہ گاندھی کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے ہم اپنی جائز مطالبات کو حکومت سے منوا سکتے ہیں۔
    ادھر جنتا دل راشٹر وادی کا کہنا ہیکہ وہ شروع دن سے کسان تحریک کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ کسان تحریک کے معاملے میں جنتا دل راشٹر وادی کے قومی کنوینر اشفاق رحمان جیل بھی جا چکیں ہیں۔ اشفاق رحمان کا کہنا ہیکہ یہ تینوں قانون ایوان سے پاس کیا گیا تھا اس لئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 29 نومبر سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس میں زرعی قوانین کو رد کیا جائے اور اس تحریک میں شہید ہونے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔

    ساتھ ہی کسانوں کو خالستانی کہنے والے لوگ معافی مانگیں۔ اشفاق رحمان نے کہا کی یہ جیت کسانوں کی تب مانی جائےگی جب آئندہ ہونے والے اتر پردیش کے اسمبلی انتخاب میں اس مدّعہ پر سیاست نہیں ہوگی۔ جنتا دل راشٹر وادی نے اس موقع پر مطالبہ کیا کی شہریت ترمیمی قانون کو بھی واپس لیا جائے اور اس تحریک کے سبب جیل میں بند قیدیوں کی فورن رہا کیا جائے۔

     
    Published by:Sana Naeem
    First published: