ہوم » نیوز » No Category

بہار انتخابات : مہاگٹھ بندھن میں تمام سیٹوں پر اتفا ق رائے ، جے ڈی یو کی پہلی لسٹ آج ہوسکتی ہی جاری

پٹنہ : جے ڈی یو کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ نے بدھ کو کہا کہ مهاگٹھ بندھن میں تمام سیٹوں پر اتفاق رائے ہوگیا ہے اور امیدواروں کے ناموں کا اعلان جمعرات تک کر دیا جائے گا۔

  • News18
  • Last Updated: Sep 17, 2015 12:26 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بہار انتخابات : مہاگٹھ بندھن میں تمام سیٹوں پر اتفا ق رائے ، جے ڈی یو کی پہلی لسٹ آج ہوسکتی ہی جاری
پٹنہ : جے ڈی یو کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ نے بدھ کو کہا کہ مهاگٹھ بندھن میں تمام سیٹوں پر اتفاق رائے ہوگیا ہے اور امیدواروں کے ناموں کا اعلان جمعرات تک کر دیا جائے گا۔

پٹنہ : جے ڈی یو کے ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ نے بدھ کو کہا کہ مهاگٹھ بندھن میں تمام سیٹوں پر اتفاق رائے ہوگیا ہے اور امیدواروں کے ناموں کا اعلان جمعرات تک کر دیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ 90 فیصد سیٹوں پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ ساتھ ہی وششٹھ نارائن سنگھ نے واضح کر دیا کچھ جے ڈی یو اور آر جے ڈی کے موجودہ ممبران اسمبلی کا ٹکٹ بھی کٹنے والا ہے۔ موجودہ ممبران اسمبلی کے ٹکٹ کٹنے سے شرد یادو کی ناراضگی پر وششٹھ نارائن سنگھ نے کہا کہ وہ ناراض نہیں ، لیکن پریشان ضرور ہیں۔


تاہم کانگریس کے لیڈر سدانند سنگھ نے اعتراف کیا کہ سیٹوں کے مسئلے پر جے ڈی یو کے ساتھ اتفاق رائے نہیں ہوپارہا ہے ۔ نیوز 18 / ای ٹی وی سے بات چیت میں سدانند سنگھ نے یہ بھی کہا کہ غیر ضروری تاخیر مهاگٹھ بندھن کے لئے مضر ثابت ہو سکتی ہے۔ کانگریس انتخابی کمیٹی کی تئیں عدم اطمینان پر سدانند سنگھ نے بتایا کہ سب کو اعلی کمان تک اپنی بات پہنچانے کا حق ہے۔

First published: Sep 17, 2015 12:26 AM IST