உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بہار: جہان آباد میں Agneepath Scheme کو لیکر طلبا نے ٹرین روک دی، نوادہ۔ارول میں سڑک پر لگایا جام اور کی آگ زنی

    Youtube Video

    Agneepath Scheme in Army: ملک میں کئی مقامات پر نوجوان اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ بہار میں بدھ کو بھی طلباء کا ہنگامہ جاری رہا۔ صبح سے ہی طلبا کا غصہ سڑکوں پر نظر آرہا تھا، جب کہ کئی طلبا ریل کی پٹری پر جمے رہے۔

    • Share this:
      Agneepath Scheme in Army: فوج میں 4 سال کے لیے بھرتی ہونے والی 'اگنی پتھ' اسکیم کو لے کر نوجوانوں میں غصہ ہے۔ ملک میں کئی مقامات پر نوجوان اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ بہار میں بدھ کو بھی طلباء کا ہنگامہ جاری رہا۔ صبح سے ہی طلبا کا غصہ سڑکوں پر نظر آرہا تھا، جب کہ کئی طلبا ریل کی پٹری پر جمے رہے۔ اس سلسلے میں جہان آباد میں بھی احتجاج کیا گیا۔ سب سے پہلے مشتعل نوجوانوں نے ریلوے ٹریک بلاک کر دیا اور 1PG ٹرین کو روک دیا۔ امیدواروں نے ریلوے ٹریک کو 2 گھنٹے تک جام کردیا۔
      ایس ڈی او سمیت کئی اہلکار اسٹیشن کے قریب موقع پر پہنچ گئے لیکن طلبہ جام ہٹانے کو تیار نہ ہوئے اور ریلوے ٹریک پر ہی پریکٹس شروع کر دی۔ مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مشتعل طلباء کو بعد میں پولیس نے کھدیڑ دیا۔ اس کے ساتھ نوجوانوں نے کاکو موڑ کے قریب این ایچ 83 اور 110 ہائی وے کو بلاک کر دیا۔ اس مصروف شاہراہ کے جام ہونے کی وجہ سے پٹنہ اور نالندہ کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔ کاکو موڑ کے قریب بھی آگ زنی بھی کی گئی۔

      نوادہ میں بھی طلبہ نے مظاہرہ کیا۔
      ہزاروں طلباء موقع پر جمع ہو گئے۔ صدر کے ایس ڈی ایم، ایس ڈی پی او، نگر تھانہ اور پولیس کی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کر طلبا کو سمجھانے کی پوری کوشش کی لیکن طلبہ نے اپنا احتجاج جاری رکھا۔ احتجاج کرنے والے طلباء نے نوادہ اسٹیشن پہنچ کر اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریکس کو بلاک کردیا۔ طلباء کا مسلسل احتجاج جاری ہے اور وہ ٹی او ڈی واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

      پاکستان میں 233 روپے فی لیٹر مل رہا ہے Petrol، ایک دن میں 24 روپے بڑھے، یہ ہے بڑی وجہ

       

      IPLکو ICCکی FTP میں شامل کئےجانے کی تجویز سے پاکستان کرکٹ بورڈ کیوں بوکھلایا؟ جانئے سب کچھ

      ارول، چھپرا، بانکا اور بکسر میں احتجاج
      اسی طرح ارول میں بھی نوجوانوں نے فوج کی بحالی کے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔ این ایچ 110 اور کنجر بازار میں طلباء نے احتجاج میں آگ لگا دی اور حکومت کی طرف سے مسلح افواج میں نوجوانوں کی بھرتی کے لیے اعلان کردہ 'اگنی پتھ' اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ . چھپرا، سیوان، بکسر اور بانکا سے بھی طلبا کے احتجاج کی اطلاعات ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: