ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج: کانگریس اوربی جے پی، کنگ میکرکی تلاش میں

ذرائع سے موصولہ خبر کے مطابق ، جھارکھنڈ میں حکومت بنانے کے لئے کانگریس پہلے ہی سرگرم ہوگئی ہے

  • Share this:

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی 81 نشستوں کے لئے پانچ مراحل میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ توقع ہے کہ پہلا نتیجہ آج دوپہر ایک بجے تک آئیگا۔ریاست میں پہلے مرحلے کے انتخابات 30 نومبر کو ہوئے تھے ، جبکہ ووٹنگ کا آخری مرحلہ 20 دسمبر کو ہواتھا۔ جھارکھنڈ انتخابات میں وزیراعلیٰ رگھوور داس ، سابق وزیراعلیٰ ہیمنت سورین ، سابق وزیراعلیٰ بابو لال مرانڈی ، اے جے ایس یو کے سربراہ سودیش مہتو جیسے بہت سارے ممتازسیاست داں میدان میں ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران ، سب کی نظر جمشید پور مشرقی نشست پر ہوگی۔ 1995 سے وزیراعلیٰ رگھوورداس اس سیٹ سے کامیاب ہوتے آرہے ہیں۔اس بار، سابق ریاستی وزیرسریو رائے ان کے خلاف قسمت آزمارہے ہیں۔ ایگزٹ پول کے مطابق ، ریاست میں کسی ایک پارٹی کی حکومت بنتی دکھائی نہیں دیتی ہے۔ اس بار ہنگ اسمبلی متوقع ہے۔




ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ جھارکھنڈ بی جے پی نے اے جے ایس یو صدر سدیش مہتواور جے وی ایم صدربابو لال مرانڈی سے رابطہ کیاہے۔ بی جے پی کے جھارکھنڈ کے انتخابات انچارج اوم ماتھوراتوار کی رات رانچی پہنچ گئے۔ انتخابی نتائج واضح ہونے کے بعد ، اوم ماتھور12 بجے کے بعد وزیراعلیٰ رگھوور داس سے مل سکتے ہیں۔



ذرائع سے موصولہ خبر کے مطابق ، جھارکھنڈ میں حکومت بنانے کے لئے کانگریس پہلے ہی سرگرم ہوگئی ہے۔ کانگریس کے انچارج جھارکھنڈ آر پی این سنگھ نے جھارکھنڈ وکاس مورچہ کے قائدین سے رابطہ کیا ہے۔ اس سے قبل یہ خبریں موصول ہوئی تھیں کہ بی جے پی قیادت نے حکومت سازی کے لئے اے جے ایس یو اور جے وی ایم سے بھی رابطہ کررہی ہے۔

 
First published: Dec 23, 2019 10:07 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading