پالامو چترا سرحد پر سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم، پانچ نکسلی ہلاک

سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم

سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم

جھارکھنڈ کے چترا ضلع میں پیر کو سیکورٹی فورسز نے ایک تصادم میں پانچ نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ان میں سے دو پر 25 لاکھ روپے کا انعام ہے جبکہ تین پر پانچ-پانچ لاکھ روپے کا انعام ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Chatra, India
  • Share this:
    چترا: جھارکھنڈ کے چترا ضلع میں پیر کو سیکورٹی فورسز نے ایک تصادم میں پانچ نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ان میں سے دو پر 25 لاکھ روپے کا انعام ہے جبکہ تین پر پانچ-پانچ لاکھ روپے کا انعام ہے۔ وہیں، سیکورٹی فورسز نے نکسلیوں سے 2 اے کے 47 برآمد کیا. تصادم ابھی بھی جاری ہے۔ جھارکھنڈ پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے پالامو چترا سرحد پر نکسلیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ لاوالنگ تھانہ علاقہ میں پولس فورس نے 5 نکسلیوں کو ہلاک کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

    بیرون ملک بیٹھے غنڈوں کی اب خیر نہیں، کارروائی کی تیاری میں وزارت داخلہ، 28 گینگسٹروں کی فہرست تیار

    جمہوریت اور انصاف کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے بدعنوانی، سی بی آئی کی ڈائمنڈ جوبلی میں بولے وزیر اعظم نریندر مودی

    اس مہم میں سی آر پی ایف کوبرا بٹالین، جے اے پی، آئی آر بی کے ساتھ ساتھ پالامو اور چترا کے ضلعی دستے بھی تعینات تھے۔ نکسلیوں کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے جنگل میں تلاشی مہم جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تصادم میں مارے گئے نکسلیوں میں 25 لاکھ کے دو انعام نکسلی گوتم پاسوان اور چارلیز اوراون شامل ہیں۔ یہ دونوں ہی اسپیشل ایریا کمیٹی کے ممبر تھے۔ ان کے علاوہ پانچ لاکھ کے تین انعامی نکسلی نندو، امر گنجھو اور سنجیت شامل ہے۔ یہ تینوں ہی سب زونل کمانڈر تھے۔

    بتایا جا رہا ہے کہ یہ تصادم چترا پلامو سرحد پر ہوئی ہے۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ انکاؤنٹر میں نصف درجن نکسلیوں کو گولی لگی ہے۔ ایس پی راکیش رنجن نے انکاؤنٹر کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران جوانوں کو بڑی کامیابی ملی ہے اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: