اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جھارکھنڈ: ہازرا اسپتال میں لگی آگ، ڈاکٹر جوڑے سمیت 6 افراد ہلاک، بال بال بچے مریض

    بتایا جا رہا ہے کہ آگ میں جھلسنے اور دھویں میں دم گھٹنے سے سبھی لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اسپتال میں آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

    بتایا جا رہا ہے کہ آگ میں جھلسنے اور دھویں میں دم گھٹنے سے سبھی لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اسپتال میں آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

    بتایا جا رہا ہے کہ آگ میں جھلسنے اور دھویں میں دم گھٹنے سے سبھی لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اسپتال میں آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jharkhand, India
    • Share this:
      جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع سے بڑی خبر آرہی ہے، جہاں بنک موڈ کے ہازرا اسپتال میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں دو ڈاکٹروں سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی۔ مہلوکین میں ڈاکٹر وکاس ہازرا اور ڈاکٹر پریما ہازرا بھی شامل ہیں۔ دونوں میاں بیوی تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ میں جھلسنے اور دھویں میں دم گھٹنے سے سبھی لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اسپتال میں آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

      اس ریسکیو آپریشن کے دوران مریض سمیت 9 افراد کو بچا لیا گیا۔ اسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپتال میں فائر فائٹنگ کے انتظامات بھی ندارد ہیں اور سکیورٹی میں بھی سنگین غفلت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کا یہ واقعہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد پورے کیمپس میں افراتفری مچ گئی۔

      معلومات کے مطابق ڈاکٹر وکاس ہازرا اور ڈاکٹر پریما ہازرا کا گھر اور ہزارہ اسپتال دونوں ایک ہی احاطے میں تھے۔ پہلے گھر میں آگ لگی جس کے بعد آہستہ آہستہ ہسپتال تک پھیل گئی۔ اس دوران گھر میں موجود ڈاکٹر جوڑے اور ان کے عملے سمیت 6 افراد کی موت ہو گئی۔ جلد بازی میں آگ بجھانے کی کوشش کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ میں مریضوں کو کسی طرح بچا لیا گیا جس کی وجہ سے ان کی جان بچائی جا سکی۔

      اہم معلومات: کیب میں یا پھر کہیں اور چھوٹ گیا فون! اب نہیں مل رہا؟ فوران کریں یہ 5 کام

      گھر میں گھس کر برہنہ حالت میں بنایا ویڈیو، پھر 9ماہ تک کیا جنسی استحصال، مایوس متاثرہ نے ا

      مقامی لوگوں کے مطابق آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پانے کے لیے 8 فائر انجن لگائے تاہم جب تک فائر ڈپارٹمنٹ کی ٹیم آگ پر قابو پاتی تب تک ڈاکٹر جوڑے سمیت 5 افراد جاں بحق ہو چکے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر جوڑے کی رہائش گاہ بھی اسپتال کے احاطے میں ہی تھی۔ اسپتال اور رہائش گاہ کے درمیان ایک کوریڈور بنا ہوا ہے جسے اسپتال اور رہائش گاہ تک آنے جانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ معلومات کے مطابق آگ اسی کوریڈور میں لگی جو ڈاکٹر جوڑے کے گھر تک پھیل گئی۔ آگ لگنے کی وجہ سے یہاں کافی دھواں اٹھنے لگا اور اس دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے سے سب کی موت ہو گئی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: