உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شرمناک: تین سال کی معصوم بچی کا آبروریزی کے بعد قتل، ملزم فرار

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    جھارکھنڈ کے گملا میں ایک تین سال کی بچی کی عصمت دری کرنے کے بعد اس کا قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      جھارکھنڈ کے گملا میں ایک تین سال کی بچی کی عصمت دری کرنے کے بعد اس کا قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آبروریزی کے اس واقعہ کے بعد سے پورا گاوں غصہ میں ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے معصوم کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
      واقعہ گملا ضلع کے نوسرجت پسو تھانا علاقہ کا ہے۔ یہاں ایک تین سالہ بچی کو گاوں کے ہی  بندھن اراوں نامی شخص نے سلانے کا بہانا بنا کر گھر کے اندر لے گیا۔ یہاں اس نے بچی کے ساتھ جنسی استحصال کر اس کا قتل کر دیا۔ حادثہ کی اطلاع اہل خانہ کو صبح کے وقت ہوئی، جب وہ بچی کو اٹھانے کے لئے گئے۔ گھر کے اراکین نے دیکھا کہ معصوم کے پرائیویٹ پارٹ میں خون لگا ہے اور بستر بھی خون سے پوری طرح گیلا ہے۔
      وہیں، دوسری جانب، واقعہ کے بعد سے ملزم بندھن ارواں گاوں سے فرار ہے۔  اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے معاملہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پولیس فرار ملزم کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔
      First published: