ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

دردناک: شوہر۔بیوی کا بہیمانہ قتل، اس حالت میں ملی لاش، علاقے میں پھیلی سنسنی

50سالہ مقتول شنکر روانی اور ٤٥ سالہ ان کی شریک حیات بالیکا دیوی کا قتل بڑے ہی بہیمانہ طریقے سے کیا گیا۔ ان کے جسموں پر گولیوں اور چاقو کے نشان پائے گئے ہیں ۔

  • Share this:
دردناک: شوہر۔بیوی کا بہیمانہ قتل، اس حالت میں ملی لاش، علاقے میں پھیلی سنسنی
ملزم سوربھ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی معشوقہ سنجیدہ کا قتل کردیا ہے اور اس کے بعد ملزم کو ساتھ لے کر پولیس جائے واقعہ پر پہنچی تو وہاں خاتون کی لاش دیکھ کر پولیس اہلکاروں کے بھی ہوش اڑ گئے ۔

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے دھنباد میں سداما ڈیہہ تھانہ کے گورا کھنٹی میں ہفتہ کے روز رات جے ایم ایم لیڈر (JMM Leader) شنکر روانی اور ان کی اہلیہ کا گھر میں قتل (Murder) کردیا گیا۔ مجرمین نے پہلے دونوں کو گولی ماری، پھر آنگن میں لاکر گلا ریت دیا۔ اتوار کی صبح کافی دیر تک جب گھر کا دروازہ نہیں کھلا، تو پڑوسیوں نے آنگن میں جھانک کر دیکھا، جس کے بعد سامنے جو نظارہ دکھا، اسے دیکھ کر کہرام مچ گیا۔ شوہر - بیوی کی لاش آنگن میں پڑی تھی۔ پڑوسیوں نے فوراً حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ دونوں کے قتل کی خبر سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور انکے رہائش گاہ کے ارد گرد لوگوں کی بھیڑ جٹ گئی ۔ مقامی پولیس انتظامیہ موقع پر پہنچ کر تفتیش میں جٹ گئی۔ اس حادثہ کو دو خاندانوں کے درمیان چل رہی خونی رنجش کے نتائج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


50سالہ مقتول شنکر روانی اور ٤٥ سالہ ان کی شریک حیات بالیکا دیوی کا قتل بڑے ہی بہیمانہ طریقے سے کیا گیا۔ ان کے جسموں پر گولیوں اور چاقو کے نشان پائے گئے ۔ حادثہ کی خبر صبح دیر تک ان لوگوں کے گھر سے باہر نہ آنے پر ملی ۔ مقتول شنکر روانی کا ٢٢ سالہ فرزند کرن روانی تعلیم کے حصول کے لیے دوسرے شہر میں رہتا ہے ۔ اس حادثہ کے بعد پولیس تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔ موقع پر سندری کے ڈی ایس پی اے کے سنہا ۔ بھورا او پی انچارج کالیکا رام سمیت سوڈان ڈیہ اور دیگر پولیس اسٹیشن کے انچارج موقع پر پہنچ کر تفتیش میں جٹ گئے ۔ شنکر کے قتل کی جانکاری ملنے پر جھریا نامی مقام سے ان کی بہن و دیگر رشتہ دار موقع پر پہنچے ۔ اس دوہرے قتل سے ان لوگوں کا رو رو کر برا حال تھا ۔


ڈی ایس پی نے واضح کیا کہ شنکر اور ان کی اہلیہ کا قتل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی قصوروار کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔ موقع واردات سے پولیس کو ٩ ایم ایم کا ایک کھوکھہ اور چاقو ضبط کیا گیا ہے ۔ اس دردناک واقعہ سے لوگوں میں کافی غم و غصہ ہے ۔ ان لوگوں نے جلد سے جلد قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔


3 سال پہلے ہوا تھا بیٹے کا قتل
سال 2017 میں جے ایم ایم لیڈر شنکر روانی کے بڑے فرزند کونال روانی کا قتل کر دیا گیا تھا ۔ دراصل رینبو گروپ کے چیئرمین دھیرین روانی کے قتل کا الزام کونال روانی پر لگایا گیا تھا ۔ دھیرین روانی کے قتل سے مشتعل ہجوم نے کونال روانی کا بہیمانہ قتل کر دیا تھا ۔ دھیرین روانی اور کونال روانی کا قتل کا معاملہ ایک ہی دن پیش آیا تھا ۔ اسکے بعد سے ہی دونوں خاندانوں کے درمیان رنجش کی آگ دھدھک رہی تھی ۔ ابھی یہ معاملہ پولیس تھانہ اور عدالت میں چل رہا ہے۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 11, 2020 11:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading