سمستی پور۔ بہار میں سمستی پور ضلع کے وبھوتی پور تھانہ علاقے کے سل كھنّي گاؤں میں آج شام نامعلوم افراد نے ہندی روزنامہ کے ایک مقامی صحافی برج کشور کمل کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے سل كھني کے رہنے والے صحافی مسٹر کمل جب گاؤں میں ہی اپنے چمنی اینٹوں بھٹے پر تھے تبھی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گھیر کر انہیں گولی مار کر قتل کردیا۔ صحافی کے بڑے بھائی شیام کشور کمل مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے ضلع کمیٹی کے رکن ہیں۔ واقعہ کے بعد مجرم موقع پر سے فرار ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔ قتل کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔