ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

كامدونی آبروریزی اور قتل کیس میں تین مجرموں کو پھانسی اور تین کو عمر قید کی سزا

کولکاتہ: كامدوني آبروریزی اور قتل کیس میں کولکاتہ سیشن کورٹ نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ کورٹ نے عصمت دری کے تین مجرموں کو پھانسی کی سزا اور تین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 30, 2016 05:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
كامدونی آبروریزی اور قتل کیس میں تین مجرموں کو پھانسی اور تین کو عمر قید کی سزا
کولکاتہ: كامدوني آبروریزی اور قتل کیس میں کولکاتہ سیشن کورٹ نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ کورٹ نے عصمت دری کے تین مجرموں کو پھانسی کی سزا اور تین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔

کولکاتہ: كامدوني آبروریزی اور قتل کیس میں کولکاتہ سیشن کورٹ نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ۔ کورٹ نے عصمت دری کے تین مجرموں کو پھانسی کی سزا اور تین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔


قبل ازیں جمعرات کو عدالت نے 8 ملزمان میں سے 6 کو مجرم قرار دیا تھا اور دو کو بری کر دیا تھا۔ کورٹ نے معاملے میں 6 لوگوں کو قتل، گینگ ریپ اور مجرمانہ سازش میں شامل ہونے اور ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا مجرم ٹھہرایا تھا۔


قابل ذکر ہے کہ کولکاتہ سے تقریبا 40 کلومیٹر دور 24 شمالی پرگنہ ضلع کے كامدوني میں 7 جون 2013 کو 20 سال کی ایک اسکولی طالبہ کا گینگ ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھینک دیئے گئے تھے۔ اس معاملے میں 9 لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا ، جس میں سے ایک کی حراست میں موت ہو گئی تھی۔

First published: Jan 30, 2016 05:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading