உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا دلکش منظر، عقیدت مندوں کی خدمت کررہے مظفرپورشہرکے مسلم نوجوان

    بہارکے مظفر پور شہرمیں عقیدت مندوں کو ٹھنڈے پانی کےگلاس پیش کرتے ہوئے مہتاب عالم چمپارن اورسارن کی فرقہ وارانہ کشیدگی سے کافی رنجیدہ ہیں۔

    بہارکے مظفر پور شہرمیں عقیدت مندوں کو ٹھنڈے پانی کےگلاس پیش کرتے ہوئے مہتاب عالم چمپارن اورسارن کی فرقہ وارانہ کشیدگی سے کافی رنجیدہ ہیں۔

    بہارکے مظفر پور شہرمیں عقیدت مندوں کو ٹھنڈے پانی کےگلاس پیش کرتے ہوئے مہتاب عالم چمپارن اورسارن کی فرقہ وارانہ کشیدگی سے کافی رنجیدہ ہیں۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      مظفرپور۔ حال میں  بہارکے چمپارن وسارن اضلاع فرقہ وارانہ کشیدگی سے متاثرہوئے تو وہیں مظفرپورمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ایک دلکش منظردیکھنے کوملا ہے۔ مظفر پور شہر کے مسلم نوجوان دل کھول کر عقیدت مندوں کی میزبانی کرتے نظرآئے۔ بہارکے مظفر پور شہرمیں عقیدت مندوں کو ٹھنڈے پانی کےگلاس پیش کرتے ہوئے مہتاب عالم چمپارن اورسارن کی فرقہ وارانہ کشیدگی سے کافی رنجیدہ ہیں۔ مہتاب عالم کے مطابق تمام فرقوں میں کچھ سماج دشمن عناصرہیں جوملک کاماحول بگاڑنا چاہتے ہیں۔ ایسے شرپسند عناصرکے ناپاک عزائم کوکمزور کرنے کے لیے مہتاب عالم نے اپنے ہندومسلم دوستوں کے تعاون سے مظفرپورشہرمیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھنے کی کوشش کی ہے۔


      مہتاب عالم نے ہندومسلم بھائی چارہ کوفروغ دینے کے لیے کئی منصوبے بنائے ہیں۔ فی الحال وہ ہندومت کے مقدس ماہ شراون میں عقیدت مندوں کی خدمت کرکے پورے ملک کوپیغام دینا چاہتے ہیں کہ ملک کے زیادہ ترشہری امن پسند ہیں اورایک دوسرے کے مذہبی جذبات کاخیال رکھنے کی ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔اخوت وبھائی چارہ کے قیام کے لیے کوشاں مہتاب عالم کے ہندواورمسلم تمام دوست بڑے اخلاص سے ان کا ساتھ دیتے ہیں ۔


      مہتاب عالم اوران کے دوستوں پرمشتمل گروپ شراون ختم ہونے کے بعد طلبا برادری کے لیے ایسے پروگرام منعقد کرنا چاہتا ہے جن سے دونوں فرقوں کے نوجوانان ایک دوسرے سے قریب ہوسکیں۔ مہتاب عالم کے مطابق اگرہندو اور مسلم نوجوانان جذبہ اخوت سے سرشارہوجائیں توملک کی گنگا جمنی تہذیب کوکوئی بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

      First published: