ہوم » نیوز » No Category

قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں خانقاہوں اور درگاہوں کا اہم کردار

پٹنہ : ہمارے ملک میں قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور امن و امان کو بنائے رکھنے میں خانقاہوں اور درگاہوں کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Apr 21, 2016 11:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں خانقاہوں اور درگاہوں کا اہم کردار
پٹنہ : ہمارے ملک میں قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور امن و امان کو بنائے رکھنے میں خانقاہوں اور درگاہوں کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔

پٹنہ : ہمارے ملک میں قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور امن و امان کو بنائے رکھنے میں خانقاہوں اور درگاہوں کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔ یہیں سے صوفیائے کرام نے جہاں دنیا کو تعلیم یافتہ بنانے کی کامیاب تحریک شروع کی تو لوگوں کے درد میں شامل ہوکران کی زندگی کے چراغ کو روشن کیا۔ ایسے ہی بزرگوں کی یاد میں انکی تعلیم پرعمل کرنے کے مقصد سےعرس کا سلسلہ شروع ہوا ، جو آج بھی قائم ہے۔

پٹنہ کی تاریخی خانقاہ، خانقاہ منعمیہ میتن گھاٹ میں مخدوم شاہ محمد منعم پاک کا 252 واں عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پرجہاں صوفیوں کی خدمات پرتفصیل سے روشنی ڈالی گئی ، وہیں آج کے موجودہ وقت میں صوفیوں کی تعلیم کو عام کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا۔

خاص بات یہ ہے کہ عرس ایک ایسا موقع ہوتا ہے ، جہاں بلا تفریق مذہب و ملت سبھی مذاہب کے لوگ ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں۔ یہ موقع جہاں قومی یکجہتی کو فروغ دیتا ہے ، وہیں صوفیوں کی عظیم روایت بھائی چارہ کو عام کرنےاور ایک دوسرے کا خیال رکھنےکی ترغیب بھی یہاں سے ملتی ہے۔

First published: Apr 21, 2016 11:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading