کل کروں گا ڈی ڈی سی اے میں بدعنوانی کا پردہ فاش: کیرتی آزاد
نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کیرتی آزاد نے پارٹی کی نصیحتوں کو درکنار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ 'سب سے بڑے ڈی ڈی سی اے بدعنوانی کا پردہ فاش کریں گے اور 'بهروپئے کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔ 'جیٹلی کے ذریعہ مبینہ طور پر ٹروزن ہارس کہے جانے پر بھی آزاد نے چٹکی لی۔
- News18
- Last Updated: Dec 19, 2015 11:06 PM IST

نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کیرتی آزاد نے پارٹی کی نصیحتوں کو درکنار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ 'سب سے بڑے ڈی ڈی سی اے بدعنوانی کا پردہ فاش کریں گے اور 'بهروپئے کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔ 'جیٹلی کے ذریعہ مبینہ طور پر ٹروزن ہارس کہے جانے پر بھی آزاد نے چٹکی لی۔
پٹنہ : بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر کیرتی آزاد نے پارٹی کی نصیحتوں کو درکنار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ 'سب سے بڑے ڈی ڈی سی اے بدعنوانی کا پردہ فاش کریں گے اور 'بهروپئے کا چہرہ بے نقاب کریں گے۔ 'جیٹلی کے ذریعہ مبینہ طور پر ٹروزن ہارس کہے جانے پر بھی آزاد نے چٹکی لی۔
' not a #trojanhorse but #AchillesHeel wait till I unmask the #behroopiya https://t.co/T205eYyFpT
— Kirti Azad (@KirtiAzadMP) December 19, 2015
آزاد نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ٹروزن ہارس نہیں بلکہ اچلیس ہیل، بهروپئے کو بے نقاب کئے جانے تک انتظار کیجئے۔انہوں نے ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ کل شام چار بجے آڈیو اور ویزول کے ساتھ ڈی ڈی سی اے بدعنوانی کا پردہ فاش کروں گا۔ آزاد نے اٹل بہاری واجپئی کے اشعار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگے بڑھیں گے اور ہار نہیں 'مانیں گے۔
' Haar nahin Maanoonga raar nahin thaanoonga will expose biggest #DDCA corruption with #AudioVisual tomorrow @4pm with @wikileaks4india 1/2
— Kirti Azad (@KirtiAzadMP) December 19, 2015
خیال رہے کہ بی جے پی کے صدر امت شاہ نے کل اس کی وضاحت کے لئے بی جے پی کے رہنما کو بلایا تھا کہ وہ ایسے وقت میں الزامات تراشیوں سے دور رہیں ، جب اپوزیشن پارٹی خاص طور پر عام آدمی پارٹی ڈی ڈی سی اے میں مبینہ بدعنوانی کو لے کر جیٹلی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بہر حال آزاد نے بعد میں اپنے اس فیصلے کا اعادہ کیا تھا کہ وہ اتوار کو پریس کانفرنس کریں گے۔